Business Recorder - Pakistan

کراچی میں آج گرد آلود ہواؤں کے ساتھ درمیانی و ہلکی بارش متوقع
کراچی میں آج گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی و ہلکی بارش متوقع ہے۔

شہر میں مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے اثرات نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

محمکہ موسمیات کے مطابق موسم کا نیا سلسلہ جمعرات کو سندھ کو اپنی لپیٹ میں لینے کے لیے تیار ہے جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاوہ یہ موسمی سلسلہ دیگر اضلاع تک بھی پھیلے گا جن میں جامشورو، دادو، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، سجاول، حیدرآباد، سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد، لاڑکانہ اور شکارپور شامل ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں کے لیے بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 تا 48 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارش متوقع ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا اور ملحقہ علاقوں میں بارش کی پیش گوئی ہے جب کہ مری اور گرد و نواح کے پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے اور چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، ناران، کاغان اور گلگت کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا کہ بارش اور برف باری کے باعث سڑکیں پھسلنے اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ کا خطرہ ہے اور عوام سے کہا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ حکام کو ریسکیو آپریشنز اور شاہراہوں کی بحالی کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر مجموعی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے عوام اور متعلقہ اداروں کو پیشگی معلومات کی فراہمی یقینی بنارہا ہے۔ مستند معلومات، ممکنہ خطرات سے آگاہی اور حفاظتی رہنمائی کے لیے ”پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ“ ایپ استعمال کریں۔