Business Recorder - Business & Finance

عالمی مارکیٹ میں سونا تاریخ میں پہلی بار 4800 ڈالر کی سطح عبور کرگیا
سونے کی قیمتیں بدھ کو 4800 ڈالر فی اونس سے تجاوز کرکے ایک نئی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ قیمتوں میں یہ اضافہ محفوظ سرمایہ کاری کی طلب اور ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہوا، کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کے حصول کی کوشش نے یورپ کے ساتھ تجارتی جنگ دوبارہ شروع ہونے اور نیٹو  اتحاد کے بکھرنے کے خطرات پیدا کردیے ہیں۔

اسپاٹ گولڈ بدھ کو 1.2 فیصد بڑھ کر 4,821.26 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جبکہ سیشن کے دوران یہ ریکارڈ 4,843.67 ڈالر تک جا پہنچا تھا۔ فروری کی فراہمی کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت بھی 1 فیصد اضافے کے ساتھ 4,813.50 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

یہ امریکہ پر اعتماد کی وہ کمی ہے جو ہفتے کے آخر میں یورپی ممالک پر ٹیرف لگانے کے ٹرمپ اقدامات اور گرین لینڈ کے حصول کے لیے ان کے بڑھتے ہوئےدباؤ کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔

منگل کو ٹرمپ نے گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل کرنے کے اپنے مقصد پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ اب واپسی کا کوئی راستہ نہیں۔ انہوں نے اس آرکٹک جزیرے پر طاقت کے ذریعے قبضہ کرنے کے امکان کو مسترد کرنے سے انکار کر دیا اور نیٹو اتحادیوں کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

بعد ازاں انہوں نے کہا کہ ہم کوئی ایسا حل نکال لیں گے جس سے نیٹو بھی بہت خوش ہوگا اور ہم بھی بہت خوش ہوں گے۔

دریں اثنا فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ڈیووس میں ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کا کنٹرول نہ ملنے کی صورت میں بھاری محصولات (ٹیرف) عائد کرنے کی دھمکی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یورپ بدمعاشوں کے سامنے نہیں جھکے گا اور نہ ہی دھمکیوں سے مرعوب ہوگا۔

روڈا (تجزیہ کار) نے کہا کہ ظاہر ہے کہ سرمایہ کار ڈالر اور ٹریژری بانڈز، خاص طور پر طویل مدتی بانڈز فروخت کررہے ہیں اور اس کے بجائے سونا خرید رہے ہیں، کیونکہ اس وقت امریکی کرنسی کے مقابلے میں سونے پر زیادہ اعتماد پایا جاتا ہے۔

ڈالر یورو اور سوئس فرانک کے مقابلے میں تین ہفتوں کی کم ترین سطح کے قریب مندی کا شکار رہا اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ کا سلسلہ مسلسل تیسرے سیشن بھی جاری رہا جبکہ عالمی بانڈز کی فروخت میں تیزی فی الحال سست ہوتی دکھائی دی۔

کمزور ڈالر کی وجہ سے وہ دھاتیں، جن کی قیمتیں ڈالر میں مقرر ہوتی ہیں، غیر ملکی خریداروں کے لیے سستی ہو جاتی ہیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ فیڈرل ریزرو  ٹرمپ کی جانب سے شرح سود میں کمی کے مطالبات کے باوجود 27 سے 28 جنوری کے اجلاس میں شرح سود کو برقرار رکھے گا۔ عام طور پر بغیر منافع (سود) والی دھاتیں (جیسے سونا) کم شرح سود والے ماحول میں بہتر کارکردگی دکھاتی ہیں۔

بدھ کواسپاٹ سلورکی قیمت 1 فیصد کمی کے ساتھ 93.59 ڈالر فی اونس رہی جبکہ منگل کو یہ 95.87 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو چکی تھی۔

اسپاٹ پلاٹینم بھی دن کے آغاز میں 2,511.80 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 2,445.96 ڈالر فی اونس پر آگیا جبکہ پیلیڈیم 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1,857.19 ڈالر پر رہا۔