Business Recorder - Business & Finance

پاک قطر جنرل تکافل: آئی پی او بک بلڈنگ کا آج سے آغاز
پاک-قطر جنرل تکافل لمیٹڈ (پی کیو جی ٹی ایل) کے انیشل پبلک آفرنگ (آئی پی او) کے لیے بک بلڈنگ کا عمل آج، 21 جنوری سے شروع ہو رہا ہے اور 22 جنوری تک جاری رہے گا۔ اس مدت کے دوران ہائی نیٹ ورتھ افراد اور ادارہ جاتی سرمایہ کار کل پیشکش کے 75 فیصد حصے کی خریداری کے لیے درخواست دے سکیں گے، جبکہ بقیہ 25 فیصد حصہ عام عوام کے لیے مختص ہو گا۔

اس پیشکش کے تحت پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ 10 روپے فی شیئر کی کم از کم قیمت  اور 14 روپے فی شیئر کی زیادہ سے زیادہ قیمت  پر 3 کروڑ شیئرز جاری کرے گی، جس کا مقصد تقریباً 420 ملین روپے تک کا سرمایہ اکٹھا کرنا ہے۔ کل شیئرز میں سے 22.5 ملین (75 فیصد) ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ 7.5 ملین (25 فیصد) ریٹیل (چھوٹے) سرمایہ کاروں کے لیے مخصوص ہیں۔ عام عوام کے لیے خریداری کا عمل 28 اور 29 جنوری کو ہوگا۔

آئی پی او کے لیڈ منیجر عارف حبیب لمیٹڈ کے سی ای او شاہد علی حبیب نے اس پیشکش کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ایک تاریخی آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں بڑے سرمایہ کاروں اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی جانب سے گہری دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پاکستان میں کسی بھی خالص جنرل تکافل کمپنی کا پہلا آئی پی او ہے۔

یہ آئی پی او پاک-قطر جنرل تکافل لمیٹڈ کی اس حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد اپنے پیڈ اپ کیپیٹل (ادا شدہ سرمائے) کو مضبوط بنانا ہے۔ اس سے کمپنی کو نان لائف انشورنس کمپنیوں اور تکافل آپریٹرز کے لیے مقررہ ریگولیٹری تقاضوں کو پورا کرنے کے ساتھ  مستقبل کے ترقیاتی اقدامات میں بھی مدد ملے گی۔

یہ لسٹنگ گزشتہ ماہ پاک-قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کے کامیاب آغاز کے بعد سامنے آئی ہے، جس نے پاکستان کے انشورنس سیکٹر کے پہلے اسلامی آئی پی او  کے ذریعے 901 ملین روپے جمع کیے تھے۔