Business Recorder - Pakistan

سندھ میں محکمہ ایکسائز کی کارروائیاں، 3 ارب سے زائد مالیت کی کرسٹل آئس اور ہیروئن ضبط
سندھ کے محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 266 کلو گرام اور 950 گرام آئس (کرسٹل میتھ) اور 60 کلو گرام ہیروئن برآمد کی ہے، جس کی مالیت 3 سے 4 ارب روپے بتائی جاتی ہے۔

سندھ کے صوبائی وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاولہ نے  ایک بیان میں کہا کہ برآمد کی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت کا تخمینہ 3 سے 4 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نارکوٹکس کنٹرول ونگ ڈسٹرکٹ ویسٹ نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔

مکیش کمار چاولہ نے بتایا کہ یہ آپریشن دو مراحل میں مکمل کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں حب چیک پوسٹ پر ایک ٹویوٹا پک اپ ریوو (رجسٹریشن نمبر LB-8950) کو روکا گیا، جس کے خفیہ خانوں سے 240 کلو گرام اور 350 گرام آئس اور 60 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دوسری کارروائی گرفتار ملزم عارف اقبال ولد شاہ محمد کی نشاندہی پر گارڈن ویسٹ میں واقع ایک گودام پر کی گئی، جہاں لنڈا بازار کے پرانے کپڑوں کے بوروں میں چھپائی گئی 26 کلو گرام اور 600 گرام آئس برآمد ہوئی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے منشیات اور منشیات فروشوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بین الاقوامی روانگی کے ٹرمینل پر مسافروں کی کلیئرنس کے دوران سونا اور غیر اعلانیہ غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی دو الگ الگ کوششیں بھی ناکام بنائی تھیں۔