Business Recorder - Sports

انڈر 19 ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں گروپ سی کے تیسرے میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں کے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

ہرارے میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 187 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی جس کے جواب میں پاکستان ٹیم نے 188 رنز کا ہدف 44 ویں اوووز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اسکاٹ لینڈ کی ٹیم بیٹنگ کے لیے میدان میں اتری تو پاکستان کے فاسٹ بولر علی رضا نے پہلے ہی اوور میں 2 وکٹیں اڑا کر پاکستان کو بہترین آغاز فراہم کیا تاہم بعد میں آنے والے اسکاٹش بلے باز بھی کھل کر رنز نہ بناسکے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان تھامس نائٹ 37، فنلے جونز 33 اور اولی جونز 30 رن کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ مانو سراسوت نے 25، روری گرانٹ نے 21 اور فینلے کارٹر نے 12 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ اسکاٹ لینڈ کا کوئی اور کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 4، مومن قمر نے 3، عبدالسبحان نے 2 اور محمد صیام نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 188 رنز کا ہدف باآسانی 43.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

عثمان خان نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ احمد حسین 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ علی حسان 15 اور سمیر منہاس 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان فرحان یوسف 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے اولی جونز اور منوسرسوت نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔