Business Recorder - Sports

کپ آف نیشنز کے فائنل میں بدانتظامی پر مراکش کا قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
مراکش نے افریقہ کپ آف نیشنز کے فائنل کے متنازع نتائج کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔ اتوار کو رباط میں کھیلے گئے فائنل میں سینیگال نے مراکش کو اضافی وقت میں 0-1 سے شکست دی، تاہم میچ کے دوران سینیگالی کھلاڑیوں کے احتجاج اور میدان چھوڑ کر جانے (واک آف) نے کھیل کو متنازع بنا دیا۔

میچ کے مقررہ وقت کے آخری لمحات میں جب ریفری نے وی اے آر  کی مدد سے مراکش کے حق میں پنالٹی کا فیصلہ دیا تو سینیگالی کھلاڑی احتجاجاً میدان سے باہر چلے گئے۔ اس تعطل کی وجہ سے کھیل 14 منٹ تک رکا رہا۔ جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو مراکشی اسٹرائیکر براہیم ڈیاز پنالٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے۔

رائل مراکن فٹ بال فیڈریشن نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو ’کاف‘  اور فیفا کے سامنے لے کر جائیں گے کیونکہ اس بدنظمی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی اور میچ کے بہاؤ کو بری طرح متاثر کیا۔

دوسری جانب فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو اور ’کاف‘ نے سینیگالی کھلاڑیوں کے رویے اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ فٹ بال میں میدان چھوڑ کر جانے کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ملوث افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔