Business Recorder - Markets - Energy

چین کے مثبت معاشی اعداد و شمار، خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
عالمی منڈی میں منگل کو تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بنیادی وجہ چین کی جانب سے توقعات سے بہتر معاشی نمو کے اعداد و شمار سامنے آنا تھا، جس سے تیل کی عالمی طلب کے بارے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری آئی۔ اس کے ساتھ ساتھ مارکیٹس کی توجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یورپی ممالک پر ممکنہ اضافی امریکی ٹیرف کی دھمکیوں پر بھی مرکوز رہی، جو گرین لینڈ خریدنے کی خواہش سے جڑی ہوئی ہیں۔

بین الاقوامی منڈی میں برینٹ کروڈ فیوچرز 19 سینٹ یا 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ  64.13 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیئٹ (ڈبلیو ٹی آئی) فروری کنٹریکٹ، جس کی میعاد منگل کو ختم ہو رہی ہے، جمعے کے مقابلے میں 25 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 59.69 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق چین کے 2025 کی چوتھی سہ ماہی کے جی ڈی پی کے توقعات سے بہتر اعداد و شمار نے تیل کی قیمتوں کو سہارا دیا۔ دنیا کے سب سے بڑے تیل درآمد کنندہ ملک کی جانب سے معاشی لچک نے طلب کے تاثر کو مضبوط کیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین کی معیشت گزشتہ سال 5.0 فیصد کی شرح سے بڑھی، جو حکومتی ہدف کے مطابق ہے۔ کمزور اندرونی کھپت کے باوجود چین نے عالمی سطح پر اشیا کی طلب میں ریکارڈ حصہ حاصل کر کے امریکی ٹیرف کے اثرات کو کسی حد تک کم کیا، تاہم ماہرین کے مطابق اس حکمت عملی کو طویل مدت تک برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔

2025 کے دوران چین کی ریفائنری تھروپٹ میں سالانہ بنیاد پر 4.1 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ خام تیل کی پیداوار میں 1.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور دونوں ہی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

دوسری جانب ہفتے کے اختتام پر تجارتی جنگ کے خدشات میں اضافہ ہوا جب صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اگر گرین لینڈ کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہ ہوا تو امریکا یکم فروری سے ڈنمارک، ناروے، سویڈن، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، فن لینڈ اور برطانیہ سے درآمد ہونے والی اشیا پر 10 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کرے گا، جو یکم جون سے بڑھ کر 25 فیصد ہو سکتی ہے۔