Business Recorder - Sports

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز: آسٹریلیا نے کمنز، ہیزل ووڈ اور میکسویل کو آرام دے دیا
آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے خلاف شیڈول تین میچوں کی سیریز کے لیے کپتان پیٹ کمنز اور گلین میکسویل سمیت پانچ اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سلیکٹرز کے مطابق جوش ہیزل ووڈ، ٹم ڈیوڈ اور نیتھن ایلس بھی اس سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ان کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں شان ایبٹ، بین ڈورشوس، میٹ رینشا اور جوش فلپی سمیت سات نئے اور متبادل کھلاڑیوں کو 17 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ آرام دیے گئے کھلاڑی یا تو انجری سے واپسی کر رہے ہیں یا 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل ان کے کام کے بوجھ  کو مینیج کیا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 29 جنوری، 31 جنوری اور یکم فروری کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ اس سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی۔ آسٹریلوی ٹیم یہاں سے براہِ راست سری لنکا روانہ ہوگی جہاں وہ 11 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گی۔