Business Recorder - BR Research

بڑی صنعتوں کی بحالی کتنی مضبوط؟
کئی سالوں تک وقفے اور جزوی بحالی کے بعد، بڑی صنعتوں کی پیداوار (ایل ایس ایم) اب وہ رفتار دکھا رہی ہے جسے وقتی یا عارضی قرار دینا مشکل ہے۔ نومبر 2025 نے گزشتہ رجحانات سے واضح فرق کی نشاندہی کی ہے۔

سالانہ نمو 10.37 فیصد رہی جو جون 2022 کے بعد سب سے زیادہ تھی، جبکہ نومبر کے انڈیکس کی ریڈنگ اس بلند ترین سطح سے مطابقت رکھتی ہے جو مالی سال 22 کے نومبر میں دیکھی گئی تھی۔

مجموعی طور پر مالی سال 26 کے 5 ماہ  کے لیے ایل ایس ایم نمو 6.01 فیصد سالانہ رہی، اور جولائی تا نومبر کی مدت کے لیے انڈیکس کی ریڈنگ اس ونڈو کے لیے ریکارڈ بلند ترین سطح پر ہے۔

سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ اہم بات بحالی کی وسعت ہے۔ مالی سال 26 کے 5 ماہ کی مجموعی بنیاد پر، 16 صنعتیں مثبت زون میں ہیں، جبکہ صرف چھ میں کمی واقع ہوئی۔ نومبر کے لیے، صرف چار صنعتیں منفی رہیں، جو فروری 2022 کے بعد منفی شعبوں کی سب سے کم تعداد ہے۔ یہ تصدیق کرتی ہے کہ بڑی صنعتوں میں نمو اب ایک یا دو بہتر پرفارمرز کی مدد سے نہیں ہو رہی، جیسا کہ ماضی میں عارضی بحالی کی خصوصیت رہی۔

صنعتی حرکیات اس تبدیلی کو واضح کرتی ہیں۔ آٹوموبائلز نمو کی بنیاد ہیں، لیکن پیٹرولیم نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔

مجموعی بنیاد پر، پیٹرولیم نے آٹوموبائلز کے بعد بڑی صنعتوں کی نمو میں دوسرا سب سے زیادہ حصہ ڈالا، جبکہ نومبر میں اس نے سب سے بڑا حصہ ڈالا۔ نومبر میں سالانہ نمو 44 فیصد رہی، جو ریکارڈ توڑ پیداوار کی عکاسی کرتی ہے۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں نے ماہانہ پیداوار کی بلند ترین سطح حاصل کی، جس سے پیٹرولیم انڈیکس مئی 2018 کے بعد سب سے مضبوط سطح پر پہنچا۔

خوراک کے شعبے میں بھی رفتار پیدا ہو رہی ہے۔ چینی کا سیزن پچھلے سال کے مقابلے میں مضبوط آغاز کے ساتھ شروع ہوا، جس سے فوڈ  کی بڑی صنعتوں کو ابتدائی سہارا ملا۔ چونکہ چینی کا وزن خوراک کے بکس میں دوسرا سب سے زیادہ ہے، نومبر تا مارچ کے دوران مسلسل پیداوار مجموعی فوڈ شعبے کی نمو کو نمایاں طور پر بڑھا سکتی ہے۔

نومبر میں غیر متوقع اضافہ بیوریجز سیکٹر سے آیا، جس نے کم وزن کے باوجود بڑی صنعتوں کی مجموعی نمو میں اہم حصہ ڈالا۔ نومبر 2025 کے لیے بیوریج انڈیکس اس ماہ کے لیے ریکارڈ بلند ترین تھا، بنیادی طور پر سافٹ ڈرنکس اور منرل واٹر کی مضبوط پیداوار کے باعث ایسا ہوا۔

ٹیکسٹائلز دباؤ میں ہیں، لیکن ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں مسلسل بہتری اس کمزوری کا تدارک کر رہی ہیں۔

ماہانہ اتار چڑھاؤ برقرار ہے، لیکن سالانہ رفتار مستحکم ہے، جس کی حمایت مثبت بنیاد سے حاصل ہو رہی ہے۔ دواسازی کے شعبے میں مجموعی طور پر کمزوری ہے، لیکن نومبر میں کچھ بہتری نظر آئی۔

ٹیبلیٹ کی پیداوار 40 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچی، جو محدود شعبے میں استحکام کی ابتدائی نشانی ہے۔

ٹرانسپورٹ سے متعلقہ پیداوار بھی توسیع کو مستحکم کر رہی ہے۔ موٹر سائیکل اور سائیکل کی فروخت نومبر میں بالترتیب 4 اور 6 سال کی بلند ترین ماہانہ سطح پر پہنچی، جو آٹوموبائل ویلیو چین کی وسیع مضبوطی سے ہم آہنگ ہے۔ یہ رجحانات براہِ راست ایل ایس ایم ریڈنگ میں ظاہر ہو رہے ہیں اور پائیداری کے امکانات کو تقویت دے رہے ہیں۔

میکرو حالات اب مددگار بن رہے ہیں بجائے اس کے کہ صرف پابند ہوں۔ سود کی شرح میں کمی شروع ہو گئی ہے، توانائی کی قیمتیں گزشتہ ایک اور دو سال کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہیں، اور اضافی بجلی کے استعمال پر مراعات موجود ہیں۔

یہ تمام عوامل بہتر صلاحیت کے استعمال اور مستقل پیداوار میں اضافے میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ بڑی صنعتوں کی نمو اب عارضی بحالی کی بجائے مستقل رجحان کی شکل اختیار کر رہی ہے۔

تاہم، نقطہ نظر ضروری ہے۔ مالی سال 22 اب بھی معیار کے طور پر موجود ہے اورمالی سال 26 کے لیے وہاں پہنچنا مشکل ہے۔ ان بلند ترین سطحوں تک پہنچنے کے لیے باقی سات مہینوں میں بڑی صنعتوں کی نمو تقریباً 15 فیصد سالانہ ہونی چاہیے، جس کا ملک محتمل نہیں ہوسکتا۔

اس کے باوجود، موجودہ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ ایل ایس ایم نے واضح طور پر ایک موڑ لے لیا ہے۔ پچھلے چند سالوں میں پہنچنے والا نقصان گہرا تھا، لیکن اب بحالی وسیع، متوازن اور 2022 کے وسط کے بعد کسی بھی وقت سے زیادہ قابل اعتماد ہے۔