Business Recorder - Business & Finance

چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ کا پی آر اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ
چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) ڈاکٹر واصف میمن نے پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا نے انہیں محکمانہ امور، جاری اصلاحات اور انفورسمنٹ افسران کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

پی آر اے کے مطابق ملاقات کے دوران سروسز سیلز ٹیکس کے نفاذ، ادارہ جاتی اصلاحات اور بین الصوبائی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے ڈیٹا کی مؤثر شیئرنگ، استعداد کار میں اضافے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ریونیو وصولی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر بین الصوبائی ہم آہنگی کے ذریعے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کی سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ نے اس بات پر زور دیا کہ تاجر برادری کو سہولیات فراہم کرنے اور مثبت ٹیکس کلچر کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر واصف میمن نے اصلاحات کے نفاذ اور رواں مالی سال کے دوران ریکارڈ ریونیو جمع کرنے پر چیئرمین پی آر اے کی کوششوں کو سراہا۔ چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا نے کہا کہ ان سروس سیکٹرز سے متعلق قانون سازی میں باہمی تعاون بڑھایا جائے گا جو طویل عرصے سے ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں ۔