Business Recorder - Opinion

ایک نیا دفاعی تکون تشکیل پا رہا ہے
کافی عرصے سے یہ بات زیرِ گردش تھی کہ اسلام آباد، ریاض اور انقرہ ایک سہ فریقی دفاعی معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان کے وزیرِ دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج کی جانب سے حالیہ انکشاف کہ تینوں دارالحکومتوں نے سہ فریقی دفاعی معاہدے کا مسودہ تیار کر لیا ہے، اس خبر کو مزید تقویت دیتا ہے۔

یہ معاہدہ علاقائی سلامتی کے تصور میں ایک لطیف مگر اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ اگرچہ حتمی اتفاقِ رائے ابھی باقی ہے، تاہم تقریباً ایک سال پر محیط مذاکرات کے بعد اس فریم ورک کا سامنے آنا اس امر کا ثبوت ہے کہ تینوں ریاستیں مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں تیزی سے غیر مستحکم اور غیر یقینی اسٹریٹجک ماحول کے تقاضوں کا جواب دے رہی ہیں۔

یہ روایتی معنوں میں کوئی عسکری اتحاد دکھائی نہیں دیتا، بلکہ ایسے وقت میں دفاعی تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینے کی ایک عملی کوشش ہے جب دیرینہ سکیورٹی ضمانتوں پر نظرِ ثانی ہو رہی ہے اور خطے کی ریاستیں بڑھتے ہوئے طور پر خودانحصاری اور تنوع کی طرف مائل ہیں۔

اس معاہدے کی حقیقت پسندی اس کی محدودیت میں مضمر ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پہلے ہی بحری پروگراموں سے لے کر ایرو اسپیس اور دفاعی صنعتی اشتراک تک گہرا دفاعی و عسکری تعاون موجود ہے۔ دفاعی برآمدات میں ترکیہ کا ایک مسابقتی قوت کے طور پر ابھرنا، کم لاگت پیداوار، تربیت اور مینٹیننس میں پاکستان کے تجربے سے فطری طور پر ہم آہنگ ہے۔

سعودی عرب کی شمولیت اس عمل کا سب سے نتیجہ خیز پہلو ہے۔ تاریخی طور پر دوطرفہ سکیورٹی انتظامات، بالخصوص امریکہ کے ساتھ، پر انحصار کرنے والا ریاض کثیرالجہتی دفاعی وابستگیوں کے معاملے میں محتاط رہا ہے۔ تاہم حالیہ برسوں میں ایک ہی سکیورٹی شراکت دار پر حد سے زیادہ انحصار کے خطرات نمایاں ہو چکے ہیں۔ سعودی تنصیبات پر حملے، علاقائی جنگیں اور مغربی طاقتوں کے بحران کے وقت ردِعمل سے متعلق غیر یقینی صورتِ حال نے تنوع کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔ مزید یہ کہ سعودی عرب کا وژن 2030 دفاعی پیداوار کی لوکلائزیشن پر خصوصی زور دیتا ہے۔

ترکیہ کے ٹیکنالوجی بیس اور پاکستان کی مینوفیکچرنگ و افرادی قوت کی صلاحیت کے ساتھ تعاون، کسی باضابطہ عسکری اتحاد کے سیاسی بوجھ کے بغیر عملی فوائد فراہم کرتا ہے۔ اسی تناظر میں یہ معاہدہ اس لیے حقیقت پسندانہ ہے کہ یہ تدریجی، لچکدار اور غیر اختصاصی ( بغیر کسی خاص فریق یا مخصوص بلاک کے) نوعیت رکھتا ہے۔

یہ فریم ورک بظاہر تصادم کو ہوا دیے بغیر سلامتی میں بہتری کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس کا پہلا ستون دفاعی صنعتی تعاون ہے۔ مشترکہ پیداوار، کو-ڈیولپمنٹ اور ٹیکنالوجی شیئرنگ—بالخصوص ڈرونز، ایئر ڈیفنس، بحری پلیٹ فارمز اور الیکٹرانک وارفیئر کے شعبوں میں—لاگت میں کمی، مقامی صلاحیت کی تعمیر اور پابندیوں یا ایکسپورٹ کنٹرولز کے مقابل کمزوری میں کمی کا باعث بنے گی۔

اس کے ساتھ بہتر تربیت اور انٹرآپریبلٹی تینوں افواج کو محدود ہنگامی حالات، انسانی ہمدردی کے مشنز یا میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز میں باہم مل کر کام کرنے کے قابل بنائے گی۔

سعودی عرب کے لیے یہ دو انتہائی تجربہ کار افواج تک رسائی فراہم کرتا ہے، جبکہ پاکستان اور ترکیہ کے لیے خلیج اور بحیرۂ احمر کے تھیٹرز میں آپریشنل واقفیت میں توسیع کا ذریعہ بنتا ہے۔

یہ معاہدہ اسٹریٹجک سگنلنگ بھی فراہم کرتا ہے۔ باہمی دفاع کی شق کے بغیر بھی، سہ فریقی کوآرڈی نیشن مخالفین کے حساب کتاب کو پیچیدہ بنا دیتی ہے، کیونکہ یہ اشارہ دیتی ہے کہ کسی ایک شراکت دار پر دباؤ کے وسیع تر سفارتی یا سکیورٹی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

منظم مشاورتی میکنزم ایسے وقت میں بحرانوں کے دوران رابطہ کاری کو ممکن بنائیں گے جب غزہ سے بحیرۂ احمر تک علاقائی کشیدگیاں تیزی اور غیر متوقع انداز میں بھڑک سکتی ہیں۔

یہ معاہدہ عالمی طاقتوں کی نظر سے اوجھل نہیں رہے گا۔

مغربی دارالحکومتوں کا ردِعمل غالباً محتاط ہوگا، محاذ آرائی پر مبنی نہیں۔ اگرچہ امریکہ اور یورپ کو اسلحہ فروخت اور اثر و رسوخ میں کمی پر تشویش ہو سکتی ہے، تاہم یہ بندوبست نہ تو نیٹو کو براہِ راست چیلنج کرتا ہے اور نہ ہی خلیج میں موجود امریکی سکیورٹی آرکیٹیکچر کو۔ بلکہ بعض مغربی پالیسی ساز خاموشی سے خطے میں بوجھ کی زیادہ تقسیم کا خیرمقدم بھی کر سکتے ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ میں ردِعمل ملے جلے ہوں گے۔ ایران غالباً اس فریم ورک کو شک کی نگاہ سے دیکھے گا، خاص طور پر اگر میزائل ڈیفنس اور کاؤنٹر-ڈرون سسٹمز مرکزی حیثیت اختیار کر لیتے ہیں۔ تاہم واضح مخاصمانہ پوزیشننگ کی عدم موجودگی فوری کشیدگی کے خطرے کو محدود رکھتی ہے۔ متحدہ عرب امارات اور قطر جیسے خلیجی ممالک گہری نظر رکھیں گے اور ممکن ہے متوازی یا تکمیلی انتظامات کی تلاش کریں۔

چین کے اعتراض کرنے کا امکان کم ہے۔ بیجنگ اپنی توانائی اور تجارتی راہداریوں کے ساتھ استحکام کو اہمیت دیتا ہے اور تینوں ممالک کے ساتھ دفاعی و سکیورٹی تعلقات کو وسعت دے رہا ہے۔ ایسا تعاونی فریم ورک جو تصادم کو ہوا دیے بغیر علاقائی خودانحصاری کو مضبوط بنائے، چین کی کثیر قطبی نظام کی ترجیح سے ہم آہنگ ہے۔

تاہم بھارت اس پیش رفت کو بے چینی سے دیکھے گا۔ کوئی بھی انتظام جو پاکستان کی دفاعی صنعتی صلاحیت میں اضافہ کرے یا اس کی اسٹریٹجک شراکت داریوں کو وسعت دے، نئی دہلی کے تھریٹ پرسیپشنز میں شامل ہوگا۔ سعودی عرب کی شمولیت مضبوط معاشی تعلقات کے باعث بھارت کے ردِعمل کو پیچیدہ بناتی ہے، تاہم طویل المدتی صلاحیت میں اضافے سے متعلق خدشات برقرار رہیں گے۔

پاکستان کے لیے ممکنہ فوائد نمایاں ہیں۔ اسٹریٹجک طور پر یہ معاہدہ ایسے وقت میں جنوبی ایشیا سے ماورا پاکستان کی اہمیت کو تقویت دیتا ہے جب علاقائی تنہائی بدستور ایک تشویش ہے۔ مشرقِ وسطیٰ–اناطولیہ کے سکیورٹی فریم ورک میں خود کو ضم کرنا شراکت داریوں میں تنوع لاتا ہے اور کھلی کشیدگی کے بغیر ڈیٹرنس کو مضبوط کرتا ہے۔

دفاع سے آگے، اس نوعیت کا تعاون اکثر وسیع تر معاشی روابط کی راہ ہموار کرتا ہے، جن میں تربیتی سہولیات، لاجسٹکس ہبز اور صنعتی زونز شامل ہوتے ہیں، جو خلیجی سرمایہ کاری کو مزید متوجہ کر سکتے ہیں۔

پاکستان–سعودی عرب–ترکیہ کا مجوزہ دفاعی فریم ورک نہ تو انقلابی ہے اور نہ ہی خطرات سے خالی۔ تاہم اس کی قوت بلند پروازی کے بجائے حقیقت پسندی میں مضمر ہے۔ سخت وابستگیوں سے گریز کرتے ہوئے تعاون کو گہرا کرنا زیادہ منقسم اور خطرناک علاقائی نظام کے تناظر میں ایک سنجیدہ ردِعمل کی عکاسی کرتا ہے۔

اگر محتاط انداز میں اس کا انتظام کیا گیا تو یہ معاہدہ عدم استحکام کے بجائے استحکام میں اضافہ کر سکتا ہے—اور پاکستان کے لیے ایسے وقت میں اسٹریٹجک اہمیت اور معاشی مواقع کا ایک نادر امتزاج فراہم کرتا ہے جب دونوں کی اشد ضرورت ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026