Business Recorder - Pakistan

سی پی پی اے جی کی ڈسکوز کے ٹیرف میں 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی-گارنٹیڈ (سی پی پی اے جی) نے دسمبر 2025 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں ڈسکوز کے ٹیرف میں 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے تاکہ صارفین، ڈسکوز اور کے الیکٹرک سے 4 ارب روپے وصول کیے جا سکیں۔

نیپرا سی پی پی اے جی  کے جمع کرائے گئے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے لیے 29 جنوری 2026 کو کے الیکٹرک  کی درخواست پر عوامی سماعت کرے گی۔

نیپرا کو جمع کرائے گئے ڈیٹا کے مطابق دسمبر 2025 میں ہائیڈل (پن بجلی) کی پیداوار 1,534 گیگا واٹ آور رہی جو کل بجلی کی پیداوار کا 18.07 فیصد بنتی ہے۔

دسمبر 2025 میں مقامی کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں سے 1,187 گیگا واٹ آور بجلی پیدا کی گئی جو 13.589 روپے فی یونٹ کی قیمت پر کل پیداوار کا 13.99 فیصد تھی جبکہ درآمدی کوئلے سے 14.3088 روپے کی قیمت پر 860 گیگا واٹ آور بجلی (10.13 فیصد) پیدا کی گئی۔ ایچ ایس ڈی  اور ایچ ایس ایف او  سے بجلی کی پیداوار صفر رہی۔

گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 951 گیگاواٹ آور تھی (11.20 فیصد) جس کی قیمت فی یونٹ 13.8030 روپے تھی۔ آر ایل این جی سے پیداوار 1,464 گیگاواٹ آور تھی (کل پیداوار کا 17.24 فیصد) جس کی قیمت فی یونٹ 20.5457 روپے تھی۔

جوہری توانائی سے بجلی کی پیداوار 2,126 گیگاواٹ آور تھی جس کی قیمت فی یونٹ 2.3009 روپے تھی (کل پیداوار کا 25.05 فیصد) اور ایران سے درآمد شدہ بجلی 33 گیگاواٹ آور تھی جس کی قیمت فی یونٹ 21.9685 روپے تھی۔ بیگاس سے پیداوار 97 گیگاواٹ آور ریکارڈ کی گئی جس کی قیمت فی یونٹ 10.3937 روپے تھی۔

دسمبر 2025 میں ہوا (ونڈ) سے پیدا ہونے والی بجلی 162 گیگا واٹ آور ریکارڈ کی گئی جو کل پیداوار کا 1.91 فیصد تھی جبکہ شمسی توانائی (سولر) سے 74 گیگا واٹ آور بجلی پیدا ہوئی جو کل پیداوار کا 0.87 فیصد بنتی ہے۔

بجلی کی کل پیداوار 8,487 گیگا واٹ آور ریکارڈ کی گئی جس کی اوسط قیمت (باسکٹ پرائس) 9.1558 روپے فی یونٹ رہی۔ توانائی کی مجموعی لاگت 77.706 ارب روپے تھی۔

تاہم گزشتہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 2.398 ارب روپے (0.2826 روپے فی یونٹ) کے اضافے، آئی پی پیز  کو 55.5585 روپے فی یونٹ کے حساب سے 21 گیگا واٹ آور کی فروخت (1.147 ارب روپے) اور 259 گیگا واٹ آور کے ٹرانسمیشن نقصانات (0.2940 روپے فی یونٹ) کے بعد، دسمبر 2025 میں ڈسکوز کو فراہم کی گئی نیٹ بجلی کی مجموعی مقدار 8,208 گیگا واٹ آور رہی۔ اس بجلی کی فی یونٹ قیمت 9.6200 روپے رہی، جس کی کل مالیت 78.957 ارب روپے بنتی ہے۔

سی پی پی اے جی کا موقف ہے کہ چونکہ دسمبر 2025 کے لیے ایندھن کے ریفرنس چارجز 9.1419 روپے فی یونٹ تھے جب کہ ایندھن کے اصل چارجز 9.6200 روپے فی یونٹ رہے لہٰذا 0.4781 روپے فی یونٹ کے مثبت اضافے (ایڈجسٹمنٹ) کی اجازت دی جائے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026