Business Recorder - Business & Finance

صنعتی شعبے میں نمایاں بہتری، نومبر میں پیداوار 10.37 فیصد بڑھ گئی
برآمدات میں مسلسل کمی کے باوجود نومبر میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) کے شعبے نے 10.37 فیصد کی نمایاں شرح نمو ریکارڈ کی  جس کی بنیادی وجہ آٹوموبائل، پٹرولیم، ملبوسات اور سیمنٹ کے شعبوں کی شاندار کارکردگی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2026 کے ابتدائی 5 ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران بڑی صنعتوں کی ترقی میں مجموعی طور پر 6 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ماہانہ بنیادوں پر اس میں 0.16 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ایل ایس ایم صنعتوں کے کوانٹم انڈیکس نمبرز میں اپنی شرحِ اہمیت کے لحاظ سے 6.01 فیصد کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے  شعبوں میں خوراک (0.47)، تمباکو (0.06)، ٹیکسٹائل (0.32)، گارمنٹس (1.24)، پیپر اینڈ بورڈ (0.07)، پٹرولیم مصنوعات (1.29)، سیمنٹ (0.78)، الیکٹریکل آلات (0.22)، آٹوموبائلز (1.77) اور دیگر ٹرانسپورٹ آلات (0.24) شامل ہیں جبکہ کیمیکلز (منفی 0.12)، دواسازی (منفی 0.34)، آئرن اینڈ اسٹیل مصنوعات (منفی 0.17)، مشینری و آلات (منفی 0.05) اور فرنیچر (منفی 0.19) کے شعبوں نے مجموعی نمو پر منفی اثر ڈالا۔

جولائی تا نومبر 2025-26 کے دوران سالانہ بنیاد پر آٹوموبائل کے شعبے میں پیداوار 75 فیصد، کوک اور پٹرولیم مصنوعات میں 18.06 فیصد، سیمنٹ میں 13.47 فیصد اور گارمنٹس میں 7.14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ خوراک، مشروبات، تمباکو، پیپر اینڈ بورڈ، ربڑ مصنوعات، نان میٹالک منرل مصنوعات، تیار شدہ دھاتی اشیا، کمپیوٹر، الیکٹرانکس و آپٹیکل مصنوعات اور الیکٹریکل آلات کے شعبوں میں بھی پیداوار میں اضافہ دیکھا گیا۔

جب کہ چمڑے کی مصنوعات، لکڑی کی مصنوعات، کیمیکل مصنوعات، دواسازی، آئرن اینڈ اسٹیل مصنوعات، مشینری و آلات اور فرنیچر کے شعبوں میں پیداوار میں کمی دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق درآمدات میں کمی کے باعث مقامی پیداوار میں اضافہ ہوا، تاہم مسلسل پانچ ماہ سے برآمدات میں گراوٹ نے ایل ایس ایم کے ان اعداد و شمار پر کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ مالی سال 26 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران برآمدی آمدن میں 8.70 فیصد کی منفی شرحِ نمو ریکارڈ کی گئی جو رواں سال 15.184 ارب ڈالر رہی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں برآمدات کا حجم 16.63 ارب ڈالر تھا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026