Business Recorder - Pakistan

پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے ڈبلیو ایچ او کے مکمل تعاون کا اعادہ
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس  نے پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے ادارے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور وائرس کے خاتمے کے لیے ملک کے اعلیٰ ترین سیاسی عزم کی تعریف کی ہے۔

یہ یقین دہانی جنیوا میں ڈاکٹر ٹیڈروس اور وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیوعائشہ رضا فاروق کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطح کی ملاقات کے دوران سامنے آئی۔

اس موقع پرعائشہ رضا فاروق نے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کو پاکستان کے پولیو پروگرام میں ہونے والی پیشرفت اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ذاتی سرپرستی میں بقیہ آپریشنل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کیے جانے والے تزویراتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ عائشہ رضا فاروق نے پولیو کے خاتمے کے لیے ڈبلیو ایچ او کی مسلسل معاونت پر ڈاکٹر ٹیڈروس کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پولیو کے خاتمے میں حاصل شدہ کامیابیوں کو برقرار رکھنے کے لیے پی ای آئی ۔ ای پی آئی ہم آہنگی تیز کرنے کی درخواست کرتے ہوئے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے 2026 تک وائرس کی مکمل روک تھام کا ہدف کا اعادہ کیا۔

ڈاکٹر ٹیڈروس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے اقدامات کے لیے ڈبلیو ایچ او کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔