Business Recorder - Sports

کھلاڑیوں کے بائیکاٹ سے بی پی ایل معطل ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر نجم الاسلام کو عہدے سے ہٹا دیا
کرکٹ ویب سائٹ  ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق  کھلاڑیوں کے بائیکاٹ کے باعث جمعرات کو متعدد مقامی کرکٹ میچز معطل ہونے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے نجم الاسلام کو بورڈ کی فنانس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

کھلاڑیوں کے اس بائیکاٹ کے نتیجے میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے دو مقابلے اور ڈھاکہ کرکٹ لیگ کے چار میچز شروع نہ ہو سکے، کیونکہ ٹیموں نے ٹاس کے لیے میدان میں آنے سے انکار کر دیا۔

اس احتجاج کی قیادت ’کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن آف بنگلہ دیش‘ (سی ڈبلیواے بی) کر رہی تھی، جس نے پہلے ہی متنبہ کیا تھا کہ اگر نجم الاسلام نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پر استعفیٰ نہ دیا تو میچوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

ڈھاکہ کرکٹ لیگ کے میچوں میں خلل پڑنے کے بعد بی سی بی نے ابتدا میں نجم الاسلام کو ’شوکاز‘ نوٹس جاری کیا اور انہیں جواب دینے کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دی۔ تاہم صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب دن کے آخری حصے میں بی پی ایل کے دونوں شیڈول میچز بھی متاثر ہوئے۔

میرپور میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:30 بجے  چٹگرام رائلز’ اور ’نوآکھلی ایکسپریس‘ کے درمیان پہلا بی پی ایل میچ اس وقت شروع نہ ہو سکا جب دونوں ٹیمیں ٹاس کے لیے نہیں پہنچیں۔ اسی طرح شام 5:30 بجے ’راجشاہی وارئیرز‘ اور ’سلہٹ ٹائٹنز‘ کے درمیان ہونے والا دوسرا میچ بھی روک دیا گیا۔

ردِعمل کے طور پر بی سی بی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے نجم الاسلام کو فنانس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا اعلان کر دیا۔

جمعرات کی شام تک اس بارے میں کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی کہ آیا کھلاڑی اپنا بائیکاٹ ختم کریں گے یا جمعہ کو شیڈول میچز اپنے طے شدہ وقت پر ہوں گے یا نہیں۔