Business Recorder - Editorials

کیا ایس آئی ایف سی کو شفافیت کے فقدان کا سامنا ہے؟
وزارتِ خزانہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری کی گئی رپورٹ نے آخر کار اس بات کی تصدیق کردی ہے جس کی طرف بہت سے لوگ طویل عرصے سے اشارہ کررہے تھے کہ  اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اقدامات میں باقاعدہ شفافیت کا فقدان پالیسی کے بارے میں پیش گوئی کو ختم کررہا ہے اور بدلے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچارہا ہے۔

حیرت انگیز طور پر یہ بالکل وہی نتیجہ ہے جس سے بچنے کیلئے یہ ادارہ (ایس آئی ایف سی ) قائم کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ خزانہ کی یہ دستاویز جس کا عنوان وزیراعظم کا اکنامک گورننس ریفارمز ایجنڈا ہے، آئی ایم ایف  کے گورننس اور کرپشن کی تشخیص کے ایکشن پلان کے تحت تیار کی گئی ہے۔ یہ دستاویز آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کی اس اہم شرط کو پورا کرتی ہے جس کے تحت پاکستان کے لیے گورننس اور کرپشن کی خامیوں کو دور کرنے کا روڈ میپ شائع کرنا لازمی ہے۔

رپورٹ کے نتائج گہرے تناؤ کی نشاندہی کرتے ہیں: بین الاقوامی قرض دہندگان (جیسے آئی ایم ایف) سے کیے گئے اصلاحات کے وعدے تیزی سے ان مبہم ملکی ادارہ جاتی طریقوں سے ٹکرا رہے ہیں جو سرمایہ کاروں کو مسلسل بے چین کررہے ہیں۔

یہاں یہ بات نوٹ کرنا اہم ہے کہ جب 2023 میں ایس آئی ایف سی قائم کی گئی تھی، تو اسے پاکستان کے بکھرے ہوئے اور سست رفتار گورننس ڈھانچے سے پیدا ہونے والی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی مایوسی کو دور کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

شکایات خاص طور پر خلیجی ممالک  کے شراکت داروں کی جانب سے وفاقی وزارتوں، صوبائی حکام اور ریگولیٹرز کے درمیان ہم آہنگی کی دائمی ناکامیوں کی نشاندہی کرتی تھیں، جہاں قابلِ عمل منصوبے معمول کے مطابق ایک دوسرے کے دائرہ اختیار میں مداخلت اور بیوروکریٹک رکاوٹوں کی نذر ہوکر رہ جاتے تھے۔

چنانچہ اس کونسل کا تصور ایک سنگل ونڈو پلیٹ فارم کے طور پر کیا گیا تھا تاکہ منظوریوں کے عمل کو سہل بنایا جائے، ریڈ ٹیپ کا خاتمہ کیا جائے اور اعلیٰ سطح نگرانی کے ذریعے حکومتی نظام میں ہم آہنگی پیدا کی جائے۔ اس کا ہدف آئی ٹی، توانائی، کان کنی، زراعت اور دفاع جیسے کلیدی شعبے تھے۔ اس کا وسیع تر مقصد ڈھانچہ جاتی تبدیلی لانا تھا: یعنی معاشی ماڈل کو ’قرضوں کے سہارے چلنے کے بجائے سرمایہ کاری پر مبنی ماڈل میں تبدیل کرنا، جہاں کاروبار کرنے میں آسانی ہو اور پالیسی کا ماحول زیادہ معتبر ہو۔

اگرچہ ایس آئی ایف سی نے کچھ طرز عمل کی رکاوٹوں کو کم کرنے اور حکومت کے مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی بہتر بنانے میں مدد کی، تاہم عوام کے لیے اس کی فراہم کردہ مراعات پر مربوط معلومات تک رسائی ابھی بھی محدود ہے۔

ٹیکس مراعات ، پالیسی میں چھوٹ  اور استثنیٰ کے بارے میں باقاعدہ اور منظم معلومات کی عدم موجودگی نے ان سرمایہ کاریوں کے جواز، لاگت اور نتائج کے بارے میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے جنہیں حکام اسٹریٹجک (حکمتِ عملی کے لحاظ سے اہم) قرار دیتے ہیں۔ اس صورتحال نے اس گورننس فریم ورک پر اعتماد کو کمزور کردیا ہے جو ان اقدامات کی بنیاد ہے۔

اس مبہم صورتحال  نے ایس آئی ایف سی کے اصل سہولت کاری والے کردار اور ان وسیع صوابدیدی اختیارات کے درمیان فرق کو بھی دھندلا کردیا ہے جو اسے بورڈ آف انوسٹمنٹ ایکٹ کے تحت دیے گئے ہیں۔ یہ ایک ایسا خدشہ ہے جس کی نشاندہی واضح طور پر آئی ایم ایف  نے بھی کی ہے، خاص طور پر اس ایکٹ کی شق 10 ایف اور 10 جی کے حوالے سے جو بظاہر وفاقی اور ریگولیٹری اداروں پر ایس آئی ایف سی کے اختیارات کو مرکوز کرتی ہیں اور اس کے ممبران کو (قانونی کارروائی سے) استثنیٰ فراہم کرتی ہیں۔

ان اختیارات کے استعمال کی نگرانی کے لیے واضح طور پر زیادہ شفافیت کی ضرورت ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ یہ وسیع تر گورننس فریم ورک کو نقصان نہ پہنچائیں اور کسی بھی خفیہ مالیاتی یا ریگولیٹری اخراجات  کے بغیر ٹھوس سرمایہ کاری کے فوائد میں تبدیل ہوں۔ موجودہ صورتحال کے مطابق اس ماڈل میں یہ خطرہ موجود ہے کہ یہ چند منتخب منصوبوں کے لیے تو قلیل مدتی فوائد فراہم کردے لیکن سرمایہ کاری کی وسیع تر رکاوٹیں بدستور حل طلب رہ جائیں۔

اس کے علاوہ ایس آئی ایف سی کے ساتھ  بی او آئی (بورڈ آف انویسٹمنٹ) کے متوازی وجود نے اختیارات کے ٹکراؤ  اور غیر واضح احتساب پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ان مسائل کو حل کرنا بھی ناگزیر ہے۔

ایس آئی ایف سی کے طریقہ کار میں مذکورہ بالا خامیوں اور ابہام سے ہٹ کر، ایک زیادہ بنیادی حقیقت کو تسلیم کرنا بھی ضروری ہے: پاکستان میں سرمایہ کاری کا قحط کبھی بھی محض ایک سہولت کار ادارے کے ذریعے ختم ہونے والا نہیں تھا۔ اس کی راہ میں حائل ڈھانچہ جاتی رکاوٹیں بہت گہری ہیں جن میں منافع کے بجائے ٹرن اوور (کل فروخت) پر کم از کم ٹیکس اور کاروباری لین دین کے ہر مرحلے پر لاگو ہونے والے متعدد ودہولڈنگ ٹیکس ریٹس پر مبنی جابرانہ ٹیکس نظام سے لے کر، توانائی کے ناقابلِ برداشت حد تک زیادہ اخراجات، ضوابط پر عمل درآمد کی کمزوری، اور مسلسل غیر مستحکم سیاسی و حفاظتی صورتحال شامل ہیں۔

یہ رکاوٹیں ایس آئی ایف سی کے دائرہ اختیار سے بالکل باہر ہیں اور اس محدودیت کا اعتراف خود اس کے نیشنل کوآرڈینیٹر نے گزشتہ ماہ ہی کیا ہے۔

نتیجہ سب کچھ واضح کررہا ہے: ایس آئی ایف سی اپنے قیام سے اب تک غیر ملکی سرمایہ کاری کے بالکل نئے بہاؤ کو متحرک کرنے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ اگرچہ یہ اب بھی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک مؤثر ذریعے کے طور پر کام کر سکتی ہے لیکن اس کے لیے کونسل کے طریقہ کار میں شفافیت اور احتساب کے خدشات کو دور کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ اس حقیقت کا برملا اعتراف بھی ضروری ہے کہ سرمایہ کاری کی بامعنی بحالی کے لیے معیشت بھر میں ان گہری اصلاحات کی ضرورت ہے جو کوئی بھی واحد ادارہ اپنے طور پر مکمل نہیں کر سکتا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026