Business Recorder - Opinion

قِلعہ بند امریکا کا رسک پریمیم
امریکی محکمۂ انصاف کے غیر متوقع فیصلے—جس کے تحت مالیاتی پالیسی پر ٹرمپ انتظامیہ اور مرکزی بینک کے درمیان عوامی تنازع کے بعد فیڈرل ریزرو کو سمن جاری کیے گئے—نے منڈیوں کو ایک ایسے خطرے کا سامنا کرنے پر مجبور کر دیا ہے جس کی قیمت لگانا انہیں اب جا کر براہِ راست سیکھنا پڑی: امریکا کے بنیادی ادارہ جاتی حفاظتی ڈھانچوں کی سیاست کاری۔

اور جب یہ خطرہ محض ایک خیالی امکان سے نکل کر حقیقی اور عملی صورت اختیار کرگیا تو “سیل امریکا” کی تجارت محض کسی نعرے تک محدود  نہیں رہی بلکہ ایک بار پھر باقاعدہ حکمتِ عملی کی صورت اختیار کر گئی۔

ردِعمل فوری تھا۔ ڈالر کمزور پڑا۔ طویل مدتی ٹریژری بانڈز کی پیداوار بڑھ گئی اور ییلڈ کرو میں نمایاں تیزی ہوئی۔ ایکویٹی فیوچرز نیچے آئے۔ سونا، چاندی اور دیگر ٹھوس اثاثے نئی ریکارڈ سطحوں تک پہنچ گئے۔ مختلف اثاثہ جاتی طبقات میں اتار چڑھاؤ بڑھ گیا۔ تو کیا یہ محض نئی خبر پر معمول کا ردِعمل تھا، یا پھر کچھ زیادہ بنیادی نوعیت کا—مثلاً امریکا کے ادارہ جاتی خطرے کی ازسرِنو قیمت بندی؟

یہ لمحہ اتنا اہم کیوں تھا؟ اس لیے کہ اس نے سرمایہ کاروں کو ایک ایسے مفروضے پر نظرِثانی پر مجبور کر دیا جو دہائیوں سے عالمی مالیات کی بنیاد رہا ہے: کہ امریکا کے داخلی ادارے سیاست سے بالاتر رہتے ہیں، چاہے سیاست کتنی ہی تلخ کیوں نہ ہو جائے۔ فیڈرل ریزرو پر ہمیشہ تنقید ہوئی، دباؤ ڈالا گیا اور اس کے فیصلوں پر سوال اٹھائے گئے۔ مگر پالیسی اختلاف سے جڑی کسی قابلِ اعتبار قانونی پیش رفت کا اسے پہلے کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا تھا—اب تک۔

یہ امتیاز محض الفاظ کا نہیں، بلکہ یہ اصل بات تک پہنچتا ہے کہ امریکی اثاثوں کی قیمت کیسے مقرر کی جاتی ہے۔

برسوں سے، امریکی منڈیوں نے ساکھ کے پریمیم کا لطف اٹھایا۔ سرمایہ کار صرف امریکا کی ترقی یا لیکوئڈیٹی نہیں خریدتے تھے، بلکہ وہ پیش گوئی کی صلاحیت خریدتے تھے۔ ایک آزاد مرکزی بینک۔ عدالتیں جو معاہدوں کو نافذ کرتی ہیں۔ ادارے جو دباؤ میں تو لائے سکتے ہیں مگر ان پر مکمل  قابو  نہیں پایا جاسکتا۔ یہی ڈھانچہ عالمی سرمایے کو امریکی اثاثوں کو بطور ڈیفالٹ ترجیح دینے کی اجازت دیتا تھا، نہ کہ ایک آپشن کے طور پر۔

اب جو سوال قیمتوں میں شامل کیا جا رہا ہے وہ سادہ لیکن مبہم ہوجاتا ہے: اب کیا ہوگا جب وہ بنیادی ڈھانچہ مشروط لگنے لگے؟

فیڈ کا واقعہ سب سے واضح محرک ہے، مگر یہ ایک وسیع تر رجحان کا حصہ ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کریڈٹ کی سہولت فراہم کرنے کے اقدامات حکومتی حکم سے کیے، کریڈٹ کارڈز کی سود کی حدیں تجویز کیں، بڑے پیمانے پر مورگیج بانڈز خریدنے کی ہدایت دی اور عوامی طور پر زیادہ تیز اور گہرے شرح سود میں کمی کا مطالبہ کیا، جبکہ معیشت اب بھی رجحان سے اوپر بڑھ رہی تھی۔ یہ اقدامات سیاسی جواز کے تحت کیے جا رہے ہیں، وسط مدتی انتخابات قریب اور فنانسنگ کی دستیابی مہم کا مرکزی موضوع بن چکی ہے۔

منڈیاں سیاسی محرکات کو سمجھتی ہیں۔ جو چیز انہیں بے چین کرتی ہے وہ طریقہ کار ہے۔ جب کریڈٹ کی شرائط ریگولیٹری دباؤ اور مالی مداخلت کے ذریعے آسان کی جاتی ہیں، جبکہ مرکزی بینک کو قانونی چیلنج کا سامنا ہے، تو اشارہ مبہم ہو جاتا ہے۔ کیا مالیاتی پالیسی اب بھی معاشی جائزے سے طے کی جا رہی ہے یا انتخابی حساب کتاب سے؟

یہ غیر یقینی صورتحال قیمتوں میں ظاہر ہوتی ہے۔ ٹریژری سرمایہ کار زیادہ ٹرم پریمیم کا تقاضا کر رہے ہیں۔ کرنسی ٹریڈر ڈالر کی مضبوطی پر زیادہ محتاط ہیں۔ ایکویٹی سرمایہ کار گردش کر رہے ہیں بجائے کہ مکمل سرمایہ کاری کریں۔ قیمتی دھاتیں اس سے مستفید ہو رہی ہیں جسے ٹریڈرز کھلے طور پر کرنسی کی کمزوری کے رجحان کے طور پر بیان کرتے ہیں۔

یہ سب اس بات کا مطلب نہیں کہ امریکی اثاثے اچانک ناقابلِ سرمایہ کاری ہو گئے ہیں۔ ڈالر دنیا کی غالب ریزرو کرنسی ہے۔ ٹریژریز دنیا کی سب سے بڑی لیکوئڈیٹی کی گہرائی برقرار رکھتی ہیں۔ امریکی ایکویٹیز اب بھی آمدنی کی رفتار اور مصنوعی ذہانت کی سرمایہ کاری کے چکر سے سپورٹ ہیں۔ کئی سرمایہ کار حالیہ کمزوری کو خریداری کا موقع سمجھ رہے ہیں، اور کون انہیں الزام دے سکتا ہے؟

مگر اعتماد کی شرائط بدل گئی ہیں۔ اب یہ یقین غیر مشروط نہیں رہا۔

یہ ازسرِنو قیمت کا تعین کرنا ٹرمپ کے فورٹریس امریکا کے تصور سے بھی مضبوط ہو رہی ہے۔ ٹیرف کی دھمکیاں یا نفاذ بغیر نوٹس کے ہو رہے ہیں۔ پابندیاں جارحانہ انداز میں استعمال کی جا رہی ہیں۔ وسائل پر اثر و رسوخ کھلے عام دکھایا جا رہا ہے، جیسا کہ وینزویلا میں دیکھا گیا۔ اسٹریٹجک ابہام کی جگہ لین دین کی شفافیت نے لے لی ہے۔ طاقت براہِ راست استعمال کی جا رہی ہے نہ کہ اداروں کے ذریعے۔

بیرون ملک، یہ دباؤ لگتا ہے۔ اندرون ملک، یہ سیاست کاری لگتی ہے۔ یہ دونوں جڑے ہوئے ہیں۔ تاریخی طور پر، امریکا کی دباؤ ڈالنے والی طاقت اور ادارہ جاتی اعتماد ایک دوسرے کو مضبوط کرتے تھے۔ ڈالر کی بالادستی صرف فوجی طاقت یا اقتصادی حجم پر نہیں بلکہ اس اعتماد پر بھی تھی کہ امریکی قوانین مستحکم اور غیر جانبدار ہیں۔ اور جب داخلی ادارے سیاسی دباؤ کے تابع دکھائی دیتے ہیں، تو خارجی طاقت کی قیادت کا اثر کمزور ہو جاتا ہے۔

منڈیاں اس پر پریمیم عائد کر کے جواب دیتی ہیں۔

یہیں سے ”سیل امریکا“ کی تجارت محض سرخی سے زیادہ معنی رکھتی ہے۔ یہ عالمی نظام میں خطرے کی تقسیم پر دوبارہ غور کرنے کی عکاسی کرتی ہے۔ سرمایہ کو امریکا سے فرار کی ضرورت نہیں، بس بہتر شرائط کا مطالبہ کرنا کافی ہے۔

جیوپولیٹکس نے مزید دباؤ بڑھایا ہے۔ ایران میں بڑھتا ہوا انتشار، مداخلت کے خطرات اور توانائی کی فراہمی میں خلل کے خطرے نے تیل کی قیمتیں بڑھا دی ہیں اور محفوظ اثاثوں کو تقویت بخشی ہے۔ وینزویلا کا آپریشن، موثر اور ناقابل  معافی، اس بات کو مضبوط کرتا ہے کہ سلطنت کھلے عام عمل میں ہے۔ حتیٰ کہ جب منڈیاں اس کی کارکردگی کی تعریف کرتی ہیں، وہ خاموشی سے نشاندہی کردیتی ہیں۔

نتیجہ ایک زیادہ نازک توازن ہے۔ بحران نہیں، مگر صدمے کے لیے کم برداشت۔ خوف نہیں، مگر صبر کم۔

یہی وجہ ہے کہ دھاتیں ایکویٹی کی اتار چڑھاؤ کے ساتھ بڑھ رہی ہیں نہ کہ اس کی جگہ لے رہی ہیں۔ یہاں سونا اور چاندی صرف مہنگائی سے بچاؤ نہیں ہیں، بلکہ یہ ادارہ جاتی تحفظ ہیں۔ جب فائیٹ گورننس پر اعتماد کمزور ہوتا ہے، حتیٰ کہ معمولی طور پر، سرمایہ ایسے لنگر تلاش کرتا ہے جو پالیسی کی صوابدید سے باہر ہوں۔

اصل مسئلہ استحکام ہے۔ کیا ایک ایسا نظام جو اعتماد پر مبنی ہے، مارکیٹ کے اعتماد کو مذاق یا سودے کے قابل سمجھ سکتا ہے؟

ٹرمپ کے حامی دلیل دیتے ہیں کہ ادارے مضبوط ہیں، منڈیاں زیادہ ردعمل دکھاتی ہیں، ترقی اور جدت سیاست پر غالب آ جائیں گی۔ وہ عارضی طور پر درست ہو سکتے ہیں، مگر منڈیاں یقین دہانی پر قیمت نہیں لگاتی، بلکہ رجحانات پر قیمت لگاتی ہیں۔

اب رجحان اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ امریکی ادارہ جاتی خطرہ اب صفر فرض نہیں کیا جائے گا۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ڈالر کی قیادت ختم ہو گئی یا امریکی مالی قیادت کا خاتمہ ہو گیا، مگر یہ حاشیے پر رویے بدل دیتا ہے، اور حاشیے پر تبدیلیاں ہی نظام کی تبدیلی کا ذریعہ ہیں۔

فیڈ کا تصادم کسی نہ کسی طرح سے گزر جائے گا۔ مگر جو سوال یہ چھوڑ کر جائے گا، وہ نہیں جائے گا۔ اگر ادارہ جاتی اعتماد مستقل نہیں بلکہ متغیر بن جائے، تو سرمایہ کار امریکی خطرے کو رکھنے کے لیے اضافی منافع کی کتنی توقع کریں گے؟ کتنی بار “سیل امریکا” محض زبانی دعوے کے بجائے منطقی سرمایہ کاری کے طور پر دوبارہ سامنے آئے گی؟

منڈیاں یہ سوالات لفظوں سے نہیں، بلکہ قیمتوں سے جواب دے رہی ہیں۔