Business Recorder - Pakistan

پاکستان کسٹمز کا بڑا اقدام، شپنگ لائنز کے من مانی چارجز ختم، سرکاری ریٹ نافذ
بین الاقوامی شپنگ لائنز کی جانب سے من مانی اور ضرورت سے زائد بلنگ کے طویل عرصے سے جاری عمل کا مؤثر خاتمہ کرتے ہوئے کسٹمز نے تاریخی اور صنعت گیر کامیابی حاصل کی ہے جس کے تحت شپنگ چارجز کے لیے سرکاری بینک ایکسچینج ریٹ (تبادلہ کی شرح) کا نفاذ یقینی بنادیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق آل پاکستان شپنگ ایسوسی ایشن (اے پی ایس اے) نے باضابطہ مراسلے کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام ممبر شپنگ لائنز، اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کے قواعد و ضوابط کے مطابق، اپنے متعلقہ مجاز کمرشل بینکوں کے فراہم کردہ ایکسچینج ریٹ کی بنیاد پر ہی شپنگ فیس وصول کریں گی۔

وفاقی ٹیکس جمع کرنے والے ادارے (ایف بی آر) نے کہا کہ یہ فیصلہ کن پیش رفت پاکستان کسٹمز کی جانب سے تشکیل دی گئی ایک اعلیٰ سطح کمیٹی کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے جس نے شپنگ ایجنٹس، ٹرمینل آپریٹرز، تجارتی تنظیموں اور بین الاقوامی شپنگ لائنز کے ساتھ طویل اور وسیع مشاورت کی۔

پاکستان میں کام کرنے والی سب سے بڑی شپنگ لائن مائرسک نے جو ملک کے کل کارگو کا تقریباً 26 فیصد سنبھالتی ہے سرکاری بینک ایکسچینج ریٹ کا اطلاق شروع کر دیا ہے جس نے صنعت کے دیگر اداروں کے لیے ایک مثال قائم کر دی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اہم بین الاقوامی شپنگ لائنز اور ان کے مقامی ایجنٹس جن میں ہیپگ-لائیڈ، اوشین نیٹ ورک ایکسپریس (ون)، کوسکو شپنگ ، سی ایم اے سی جی ایم، میڈیٹیرینین شپنگ کمپنی (ایم ایس سی)، او او سی ایل  اور یونائیٹڈ میرین ایجنسیز  شامل ہیں سے عمل درآمد کی تحریری تصدیقات موصول ہو چکی ہیں، جس سے یہ بات واضح ہوئی کہ صنعت بھر میں مکمل طور پر ایس پی بی کے مطابق ایکسچینج ریٹس پر عمل ہو رہا ہے۔

کئی سالوں سے تاجروں اور برآمد کنندگان نے شپنگ لائنز کی جانب سے ڈالر کے غیر منصفانہ اور زائد ایکسچینج ریٹس کے اطلاق پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، جو اکثر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مقرر کردہ ریٹس سے کہیں زیادہ ہوتے تھے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس عمل (مہنگے ریٹس کی وصولی) کی وجہ سے کاروباری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا، برآمدات کی عالمی مسابقت پر منفی اثرات پڑے اور شپنگ چارجز کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ اس اقدام سے تاجروں اور برآمد کنندگان پر لاگت کا بوجھ نمایاں طور پر کم ہوگا، شپنگ چارجز میں شفافیت اور کاروباری برادری کے اعتماد کی بحالی میں مدد ملے گی۔