Business Recorder - Pakistan

آئندہ ہفتے کراچی، لاہور اور ملک کے دیگر علاقوں میں بارش کا امکان
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق  کراچی، لاہور اور دیگر کئی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے  سے ملک کے بیشتر حصوں میں شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کی ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق 16 جنوری کو ابتدائی طور پر پہاڑی علاقوں میں ہلکی ویسٹرن ویو داخل ہوگی جو 19 جنوری تک برقرار رہے گی۔ 20 جنوری سے یہ سسٹم شدت اختیار کرے گا اور 21 جنوری تک ملک کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

پہاڑی علاقوں جیسے گلگت بلتستان، کشمیر اور اپر خیبر پختونخوا میں 16 تا 19 جنوری کے دوران بارش، ہوا اور طوفانی حالات کے ساتھ ہلکی تا درمیانے درجے کی برفباری متوقع ہے۔ مری اور گلیات میں 18 تا 20 جنوری کے دوران ہلکی بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔

20 تا 23 جنوری کے دوران اسلام آباد، پشاور، لاہور، ملتان، فیصل آباد، حیدرآباد اور کراچی سمیت دیگر شہروں میں وسیع پیمانے پر بارش اور طوفانی حالات متوقع ہیں۔ چترال، دیر، سوات، مری، گلیات اور نیلم وادی میں شدید برفباری کی پیش گوئی ہے۔ بلوچستان کے کوئٹہ، زیارت اور گوادر میں 21 اور 22 جنوری کو بارش اور برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید برفباری کی وجہ سے ناران، کاغان، مری اور کوئٹہ میں سڑکیں بند ہو سکتی ہیں اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈز کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ درجہ حرارت میں ملک گیر کمی کا امکان ہے۔

موسم کی یہ تبدیلی پنجاب، خیبرپختونخوا اور اپر سندھ میں موجود گہری دھند کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پہاڑی علاقوں میں اضافی احتیاط برتیں۔