Business Recorder - Sports

ورلڈ کپ کے لیے 50 کروڑ سے زائد ٹکٹوں کی درخواستیں موصول ، فیفا
فیفا نے اعلان کیا ہے کہ 2026 کے ورلڈ کپ ٹکٹوں کے لیے رینڈم سلیکشن ڈرا (قرعہ اندازی) کا مرحلہ منگل کو ختم ہو گیا، جس میں مجموعی طور پر 50 کروڑ سے زائد درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ اس مرحلے کا آغاز 11 دسمبر کو ہوا تھا، جس کے دوران شائقین اپنے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ٹکٹوں کے لیے اپلائی کر سکتے تھے۔

تمام درخواست گزاروں کو  مشترکہ پول میں شامل کیا جائے گا، جہاں ہر شخص کے پاس ٹکٹ خریدنے کا برابر موقع ہوگا۔ وہ افراد جو اس قرعہ اندازی میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے انہیں فروخت کے اگلے مراحل میں سیٹیں حاصل کرنے کا موقع دیا جائے گا کیونکہ مزید ٹکٹیں مرحلہ وار دستیاب کی جائیں گی۔

فیفا کے پریس ریلیز کے مطابق درخواست گزاروں کو پہلی قرعہ اندازی کے نتائج کے بارے میں 5 فروری سے قبل بذریعہ ای میل مطلع کر دیا جائے گا۔

سب سے زیادہ درخواستیں میزبان ممالک یعنی امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا سے موصول ہوئیں۔ شمالی امریکہ سے باہر جن ممالک کے شائقین نے سب سے زیادہ دلچسپی دکھائی ان میں جرمنی، انگلینڈ، برازیل، اسپین، پرتگال، ارجنٹائن اور کولمبیا شامل ہیں۔

فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف ایک ماہ میں نصف ارب ٹکٹوں کی درخواستیں محض طلب نہیں بلکہ ایک عالمی پیغام ہے اور وہ دنیا بھر کے فٹ بال شائقین کا اس غیر معمولی ردعمل پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

48 ٹیموں پر مشتمل یہ ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی تک امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کے 16 میزبان شہروں میں کھیلا جائے گا۔ سب سے زیادہ درخواستیں کولمبیا بمقابلہ پرتگال کے میچ کے لیے موصول ہوئیں، جو کہ 27 جون کو میامی میں شیڈول ایک گروپ  کے کا مقابلہ ہے۔ مقبولیت میں اس کے بعد میکسیکو بمقابلہ جنوبی کوریا، 19 جولائی کو ہونے والا فائنل ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ (میکسیکو بمقابلہ جنوبی افریقہ) اور ٹورنٹو میں ہونے والا راؤنڈ آف 32 کا میچ شامل ہیں۔