Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ، 100 انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس گرگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ برقرار رہا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس جمعرات کو 1,100 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

انڈیکس نے کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں کیا،ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 183,717.53 پوائنٹس کی بلند سطح پر جاپہنچا۔

بعدازاں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس دن کی کم ترین سطح 180,783.62 پوائنٹس پر آگیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,113.48 پوائنٹس یا 0.61 فیصد کی کمی سے 181,456.33 پر بند ہوا۔

بروکریج ہاؤس عارف حبیب لمیٹڈ کے ڈپٹی ہیڈ آف ٹریڈنگ علی نجیب نے کہا ہے کہ ”مارکیٹ کا رجحان دباؤ میں رہا کیونکہ بڑھتی ہوئی جیوپولیٹیکل کشیدگی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو دھندلا دیا۔ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی غیر یقینی صورتحال نے شرکاء کو محتاط رہنے پر مجبور کر دیا، جس سے محتاط، انتظار پر مبنی رویہ اختیار کیا گیا اور مارکیٹ کی بنیادی مضبوطی کے باوجود سرمایہ کار خطرہ مول لینے سے گریزاں رہے۔

حکومت پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل یو ایس اے سے منسلک ادارے ’ایس سی فنانشل ٹیکنالوجیز ایل ایل سی کے درمیان بدھ کو مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئےتھے۔ اس معاہدے کا مقصد ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام اور سرحد پار مالیاتی اختراعات میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کا مرکزی کرپٹو کاروبار ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کوایکویٹی مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی، جہاں مسلسل جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث بینچ مارک انڈیکس منفی زون میں رہا۔ کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,381.69 پوائنٹس یا 0.75 فیصد کی کمی سے 182,569.82 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر جمعرات کو تیل کی قیمتیں کئی ماہ کی بلند ترین سطح سے نیچے آ گئیں، جبکہ محفوظ سرمایہ کاری سمجھے جانے والے سونے کی قیمت بھی ریکارڈ سطح سے کچھ کم ہوئی۔ یہ صورتحال اُس وقت سامنے آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ امریکی فوجی کارروائی سے متعلق مارکیٹ کے خدشات کم کرنے کی کوشش کی۔

ادھر ٹیکنالوجی شیئرز میں فروخت کا دباؤ ایشیائی منڈیوں تک پھیل گیا، کیونکہ وال اسٹریٹ میں مزید کمی کے بعد سرمایہ کار چِپس اور مصنوعی ذہانت سے جڑے تیزی سے بڑھنے والے حصص سے نکل کر مارکیٹ کے دیگر شعبوں میں بہتر مواقع تلاش کرنے لگے۔

صدر ٹرمپ نے بدھ کی سہ پہر کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ ایران میں ملک گیر احتجاج کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ہلاکتوں میں کمی آ رہی ہے اور ان کے خیال میں اس وقت بڑے پیمانے پر سزائے موت دینے کا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔

ایشیا میں حصص بازاروں کا رجحان ملا جلا رہا، تاہم ٹیکنالوجی شیئرز پر فروخت کا دباؤ برقرار رہا۔

جاپان میں ٹیکنالوجی سے بھرپور نکئی انڈیکس گزشتہ سیشن میں تاریخ کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد 0.9 فیصد کم ہوا جبکہ وسیع تر ٹوپکس انڈیکس نے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ جمعرات کو اپنی نئی ریکارڈ سطح قائم کی۔

تائیوان کا انڈیکس 0.5 فیصد گر گیا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ ٹیکنالوجی شیئرز کے دباؤ کے باعث 0.4 فیصد نیچے آیا۔

چین کے مین لینڈ میں بلیو چِپ شیئرز مجموعی طور پر مستحکم رہے جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ نئی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گیا۔

امریکا میں ایس اینڈ پی 500 ای منی فیوچرز 0.1 فیصد کم رہے جبکہ رات گئے کیش مارکیٹ میں ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.5 فیصد گر گیا۔ ٹیکنالوجی مرکوز نیسڈیک کمپوزٹ میں 1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

دریں اثناء انٹر بینک مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ معمولی بہتری کے ساتھ بند ہوا۔ سیشن کے اختتام پر مقامی کرنسی 279.96 روپے پر بند ہوئی، جو ڈالر کے مقابلے میں ایک پیسے کا اضافہ ہے۔

آل شیئر انڈیکس کا حجم کم ہو کر 820.04 ملین ہو گیا، جو پچھلے سیشن میں ریکارڈ شدہ 1,034.1 ملین سے کم ہے۔ حصص کی مجموعی قیمت بھی کم ہو کر 45.98 ارب روپے ہو گئی، جو پچھلے سیشن میں 65.96 ارب روپے تھی۔

ہیسکول پیٹرول حجم کے لحاظ سے سر فہرست رہا جس کے 62.65 ملین حصص ٹریڈ ہوئے، اس کے بعد میڈیا ٹائمز لمیٹڈ کے 43.66 ملین حصص اور نشاط چن پاور کے 36.69 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا۔

جمعرات کو مجموعی طورپر 482 کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت ہوئی، جن میں سے 150 کے نرخ بڑھ گئے، 289 کی قیمت میں کمی آئی اور 43 کے شیئرز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔