Business Recorder - Pakistan

کینیڈا اور برطانیہ : پی آئی اے نے مسافروں کیلئے ایئر ٹو ریل کی سہولت متعارف کروا دی
پی آئی اے کے ترجمان نے  بتایا ہے کہ ٹورنٹو اور برطانیہ کے مختلف مقامات کا سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے ریل کی سہولیات تک رسائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پی آئی اے نے کینیڈا اور برطانیہ کی مشہور ریل سروسز کے ساتھ ”ایئر ٹو ریل“ شراکت داری کا آغاز کیا ہے، جس سے مسافروں کو سفری سہولیات کا وسیع دائرہ کار میسر آئے گا۔

اس معاہدے کے تحت پی آئی اے کے مسافر اب فضائی سفر کے بعد ایک ہی ٹکٹ پر ٹرین کے ذریعے اپنی آخری منزل تک پہنچ سکتے ہیں اور انہیں علیحدہ سے بکنگ کروانے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی۔

ٹورنٹو پہنچنے والے مسافر ایئر لائن کی پارٹنر ریل سروس کے ذریعے کینیڈا کے 28 اہم شہروں تک جا سکیں گے۔ اسی طرح لندن اور مانچسٹر کا سفر کرنے والے مسافر ٹرین کے ذریعے برطانیہ کے 50 سے زائد شہروں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

بکنگ کے عمل کو مسافروں کے لیے آسان اور سہل بنا دیا گیا ہے، جہاں وہ پی آئی اے کے بکنگ دفاتر، رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس، آفیشل ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے ریل ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ اس اقدام سے مسافروں کا وقت اور محنت بچے گی کیونکہ وہ اب ہوائی ٹکٹ کے ساتھ ہی اپنی حتمی منزل تک کے لیے ٹرین کی بکنگ بھی کر سکیں گے۔