Business Recorder - Business & Finance

عالمی منڈی میں سونا ریکارڈ سطح کے قریب، چاندی 90 ڈالر کی حد عبور کرگئی
سونے کی قیمتوں میں بدھ کو اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ سیشن میں قائم ہونے والی اپنی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئیں جبکہ چاندی کی قیمت نے پہلی بار 90 ڈالر کی تاریخی حد کو عبور کر لیا۔ اس کی وجہ امریکہ میں افراطِ زر کے توقع سے کم اعداد و شمار ہیں، جنہوں نے جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے درمیان مستقبل میں سود کی شرح میں کمی کے امکانات کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔

اسپاٹ گولڈ  کی قیمت 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 4,627.95 ڈالر فی اونس ہو گئی جبکہ منگل کے روز سونے کی قیمت 4,634.33 ڈالر کی تاریخی بلند ترین سطح کو چھو چکی تھی۔

فروری کی ترسیل کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 4,635.60 ڈالر ہو گئی۔

اسپاٹ چاندی کی قیمت 4.6 فیصد اضافے کے ساتھ 90.95 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی، اس سے قبل چاندی نے پہلی بار 90 ڈالر کی سطح کو عبور کیا۔ رواں سال چاندی کی قیمتوں میں اب تک مجموعی طور پر تقریباً 28 فیصد کا زبردست اضافہ ہو چکا ہے۔

“گولڈ سلور سینٹرل کے منیجنگ ڈائریکٹر برائن لین نے کہا کہ اعداد و شمار مثبت رہے ہیں، امریکہ میں افراطِ زر (مہنگائی) کی شرح کم رہی اور بے روزگاری کی شرح میں بھی کمی دیکھی گئی ہے چنانچہ یہ وہ اشاریے ہیں جنہوں نے قیمتی دھاتوں کی قیمتوں کو مزید اوپر پہنچا دیا ہے۔

برائن لین نے مزید کہا کہ چاندی کے لیے اگلا بڑا ہدف 100 ڈالر کی سطح ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ رواں سال اس دھات کی قیمت میں دو ہندسوں میں بڑا فیصد اضافہ ممکن ہے۔

امریکا میں بنیادی کنزیومر پرائس انڈیکس دسمبر میں ماہانہ بنیاد پر 0.2 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 2.6 فیصد بڑھا، جو ماہرین کی توقعات 0.3 فیصد ماہانہ اور 2.7 فیصد سالانہ اضافے سے کم تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افراطِ زر کے اعداد و شمار کا خیرمقدم کیا اور ایک بار پھر امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول پر زور دیا کہ وہ شرحِ سود میں معنی خیز کمی کریں۔

منگل کو جب خبر آئی کہ ٹرمپ انتظامیہ پاول کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کررہی ہے تو سابق فیڈ چیئرز نے بھی اس فیصلے کی مذمت کی اور عالمی مرکزی بینکوں کے سربراہان اور وال اسٹریٹ کے بڑے بینکوں کے چیف ایگزیکٹوز نے پاول کی حمایت میں یک زبان ہو کر بیانات دیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فیڈرل ریزرو کی خودمختاری اور امریکی اثاثوں پر اعتماد کے حوالے سے خدشات نے سونے کی محفوظ پناہ کی مانگ کو بڑھایا۔

سرمایہ کار توقع کرتے ہیں کہ اس سال دو مرتبہ 25 بیسس پوائنٹس کی شرحِ سود میں کمی ہو سکتی ہے، جس میں سب سے پہلے ممکنہ کمی جون میں متوقع ہے۔

غیر منافع بخش اثاثے عام طور پر کم شرح سود کے ماحول اور عالمی جغرافیائی یا اقتصادی غیر یقینی صورتحال میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں۔

دیگر دھاتوں میں اسپاٹ پلاٹینم کی قیمت 4.7 فیصد اضافے کے ساتھ 2,432.80 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی جو کہ ایک ہفتے کی بلند ترین سطح ہے، اس سے قبل 29 دسمبر کو پلاٹینم 2,478.50 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح کو چھو چکا تھا۔

دوسری جانب پلیڈیم کی قیمت بھی 3.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1,910.08 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔