Business Recorder - Pakistan

پاکستان اور یو اے ای سیپا معاہدے پر مذاکرات کو تیز کرنے پر اتفاق
پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے مجوزہ جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی ای پی اے) پر مذاکرات کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک نے اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سلیم محمد سلیم البواب الزعابی نے وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستان یو اے ای جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی ای پی اے) پر پیشرفت کو تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات کے دوران جام کمال نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی، اسٹریٹجک اور عوامی سطح کے دیرینہ تعلقات پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو سیاسی، دفاعی اور سماجی شعبوں میں مضبوط اور ’وقت کی کسوٹی پر پورا اترنے والا(ہر مشکل گھڑی میں آزمودہ) قرار دیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک اس قریبی تعلق کو ایک زیادہ مستحکم اور متوازن تجارتی و سرمایہ کاری کی شراکت داری میں بدلنے کے خواہش مند ہیں، جو دوطرفہ تعلقات کی حقیقی صلاحیت (پوٹینشل) کی عکاسی کر سکے۔“

وفاقی وزیرِ تجارت نے پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات پر روشنی ڈالی اور کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے مزید سازگار ماحول پیدا کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ اگرچہ معاشی استحکام کے اقدامات  کی وجہ سے نجی شعبے کو قلیل مدتی چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم حکومت کی تمام تر توجہ درمیانی مدت کی ترقی، برآمدات میں اضافے اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر مرکوز ہے، بالخصوص خلیجی ممالک کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے۔

الزعابی نے پاکستان کی اصلاحی کوششوں اور سی ای پی اے مذاکرات میں شامل تکنیکی ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان کے مارکیٹ سائز، انسانی وسائل اور اس کی اسٹریٹجک جغرافیائی حیثیت کو سراہا اور تجارتی، لاجسٹکس، بندرگاہوں، انفرااسٹرکچر، مینوفیکچرنگ اور سرمایہ کاری کے فروغ میں تعاون کو بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی مضبوط دلچسپی کا اظہار کیا۔

دونوں فریقین نے مشترکہ منصوبوں، تیسرے ملک کی منڈیوں میں سہ فریقی تعاون اور وسطی ایشیا و افریقہ جیسے ابھرتے ہوئے خطوں میں باہمی اشتراک کو بڑھانے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کا اختتام اس مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا کہ قریبی ہم آہنگی کو برقرار رکھا جائے گا اور جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے  کے عمل کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔