Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ، 100 انڈیکس 1,400 سے زائد پوائنٹس گر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مسلسل فروخت کے دباؤ کے باعث پورے سیشن کے دوران شدید مندی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً 1,400 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس کا بدھ کے روز کاروباری سیشن کا کمزور آغازہوا اور اس دوران  زیادہ تر دباؤ میں رہا۔ دن کے دوسرے نصف حصے میں، مارکیٹ نچلی سطح پر رینج میں محدود رہی اور انٹرا ڈے کی کم ترین سطح 182,369.86 پوائنٹس تک گر گئی، جس سے محتاط سرمایہ کارانہ رجحان ظاہر ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 182,569.81 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 1,381.69 پوائنٹس یا 0.75 فیصد کی کمی ظاہر کرتا ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے پوسٹ مارکیٹ رپورٹ میں کہا ہے کہ ” وسیع مارکیٹ رجحان کے برعکس، ای اینڈ پی سیکٹر نمایاں طور پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا رہا۔

اس میں او جی ڈی سی 2.95 فیصد بڑھا جبکہ پی پی ایل نے 2.12 فیصد اضافہ کیا، دونوں گزشتہ سیشن کے مقابلے میں زیادہ پوائنٹس کے ساتھ بند ہوئے، جس کی وجہ توانائی کے اسٹاک میں منتخب خریداری کی دلچسپی بتائی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ” انڈیکس کے لحاظ سے، پی پی ایل،او جی ڈی سی، اے کے بی ایل، ایم ای بی ایل اور اے ٹی ایل ایچ جیسے ہیوی ویٹ حصص نے سہارا فراہم کیا، جس سے مجموعی طور پر 429 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جبکہ لک، ایف ایف سی، ایم سی بی، یو بی ایل اور حبکو میں مندی نے سرمایہ کارانہ رجحان پر منفی اثر ڈالا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس سے 897 پوائنٹس کم کر دیے۔“

ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی جی ڈی پی ترقی مالی سال 2025–26 میں 3 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو مالی سال 2026–27 میں 3.4 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے، جس کی پشت پناہی زراعت کی پیداوار میں بحالی اور 2025 میں آنے والے سیلاب کے بعد تعمیر نو کی کوششیں کریں گی۔

تاہم، بینک نے اپنی تازہ ترین رپورٹ برائے عالمی اقتصادی امکانات میں بتایا کہ مالی سال 2026–27 میں پاکستان کا موجودہ کھاتہ خسارہ بڑھنے کا امکان ہے، جس کی وجہ درآمدات میں اضافہ، مضبوط ہونے والی ترقی، اور سیلاب کے بعد ترسیلات زر کی معمول پر واپسی ہے۔

یاد رہے کہ منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس 1,567.36 پوائنٹس یا 0.86 فیصد اضافے سے 183,951.51 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر بدھ کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی جس کی بنیادی وجہ جاپانی حصص میں ہونے والا اضافہ تھا، کیونکہ سرمایہ کار جاپان میں اچانک انتخابات کی توقع کر رہے ہیں جن کے نتیجے میں مزید معاشی مراعات مل سکتی ہیں۔ دوسری جانب، مرکزی بینک کی خود مختاری سے متعلق خدشات اور امریکہ میں افراطِ زر کے معمولی اعدادوشمار نے کرنسیوں کی قدر میں شدید اتار چڑھاؤ پیدا کر دیا۔
دوسری جانب عالمی جغرافیائی کشیدگی کے باعث سونا نئی تاریخی بلند سطح پر پہنچ گیا جبکہ تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ یہ صورتحال اس وقت مزید شدت اختیار کرگئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی عوام سے احتجاج جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مدد راستے میں ہے۔

جواب میں ایران نے صدر ٹرمپ پر سیاسی عدم استحکام کو ہوا دینے اور تشدد پر اکسانے کا الزام عائد کیا۔

ایم ایس سی آئی کے ایشیا پیسفک حصص کے وسیع ترین انڈیکس میں بدھ کو 0.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ منگل کو قائم ہونے والی تاریخی بلند ترین سطح سے معمولی نیچے منڈلاتا رہا۔ دوسری جانب امریکا میں رات گئے اسٹاک مارکیٹ منفی رجحان کے ساتھ بند ہوئی جہاں جے پی مورگن کے اعلیٰ عہدیداران کے بیانات کے بعد مالیاتی حصص میں کمی دیکھی گئی، ان خدشات کی وجہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کریڈٹ کارڈ شرحِ سود پر حد مقرر کرنے کی حالیہ تجویز بنی۔

چینی اسٹاکس میں ابتدائی کاروبار کے دوران 0.7 فیصد اضافہ ہوا، جو منگل کو چھونے والی 10 سالہ بلند ترین سطح سے معمولی کم ہے۔ یورپی اسٹاک فیوچرز میں 0.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو یورپی منڈیوں کے محتاط آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔

دریں اثناء انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مضبوط ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی 279.97 پر بند ہوئی، جو ڈالر کے مقابلے میں تین پیسے کا اضافہ ہے۔

تمام حصص انڈیکس کا حجم 1,034.1 ملین تک کم ہوا، جو پچھلی کلوزنگ کے 1,037.3 ملین سے کم ہے۔ تاہم، حصص کی مجموعی مالیت بڑھ کر 65.96 ارب روپے ہو گئی، جو پچھلے سیشن کے 62.70 ارب روپے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

کے الیکٹرک لمیٹڈ حجم کے لحاظ سے سر فہرست رہی جس کے 56.27 ملین حصص کا لین دین ہوا۔ اس کے بعد ورلڈ کال ٹیلی کام 55.67 ملین شیئرز کے دوسرے اور پاک انٹرنیشنل بلک  47.52 ملین حصص کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

بدھ کو مجموعی طور پر 483 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 90  کے شیئرز میں اضافہ، 352 میں کمی اور 41 کے حصص بغیر تبدیلی کے بند ہوئے۔