Business Recorder - Markets

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی آئیکون ٹیکنالوجی کے وفد سے ملاقات ، پاکستان کے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل اثاثوں کے فریم ورک پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئیکون ٹیکنالوجی انک کے وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت کمپنی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر چیٹ سلویسٹری کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ نے وفد کو ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے  منظم اور ذمہ دارانہ ڈھانچہ (فریم ورک) تیار کرنے کے حوالے سے حکومتِ پاکستان کی جاری کوششوں پر بریفنگ دی۔

انہوں نے وفد کو ’پاکستان کرپٹو کونسل‘ اور ’پاکستان ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی‘ (پی وی اے آر اے) کے قیام کی جانب ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے مارکیٹ کی ترقی، مالیاتی شمولیت، شفافیت اور صارفین کے تحفظ کے لیے ان اقدامات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

وزیرِ خزانہ نے عالمی ڈیجیٹل اثاثوں کی سرگرمیوں میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی شرکت کا تذکرہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ان سرگرمیوں کو ایک منظم ماحول میں لانا چاہتی ہے ،تاکہ اختراع اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ صارفین کا تحفظ بھی یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ ڈیجیٹل اثاثوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر، مواقع اور خطرات کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے ضابطہ کاری  ناگزیر ہے۔ اس پالیسی فریم ورک کا مقصد عالمی بہترین طریقوں سے ہم آہنگ ہونا اور اسٹیٹ بینک سمیت تمام ریگولیٹرز کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے ،تاکہ مارکیٹ کی منظم ترقی ممکن ہو سکے۔

آئیکون ٹیکنالوجی کے سی ای او چیٹ سلویسٹری نے امریکہ اور کینیڈا کی مارکیٹوں کے تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح واضح قوانین نے روایتی مالیاتی اداروں کو موجودہ ڈھانچے کے اندر رہتے ہوئے ڈیجیٹل اثاثوں کے ساتھ کام کرنے کے قابل بنایا ہے۔

انہوں نے ایسی ٹیکنالوجیز کی وضاحت کی جو بینکوں کو ایکسچینجز کے ساتھ محفوظ طریقے سے منسلک ہونے اور صارفین کو مانوس بینکنگ ایپلی کیشنز کے ذریعے ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

وفد نے بلاک چین ٹیکنالوجی اور ’اسٹیبل کوائنز‘ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نوجوان اور ٹیکنالوجی سے واقف آبادی پہلے ہی ڈیجیٹل اثاثوں کا استعمال کر رہی ہے اور بینکوں کے ذریعے اسے باقاعدہ مالیاتی نظام کا حصہ بنانا ضروری ہے۔

ملاقات میں آئیکون ٹیکنالوجی کی پاکستان میں دلچسپی اور مقامی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے مواقع پر بھی بات ہوئی۔ وزیرِ خزانہ نے مشورہ دیا کہ ابتدائی طور پر دلچسپی رکھنے والے بینکوں اور اسٹیٹ بینک جیسے ریگولیٹرز کے ساتھ مسلسل مذاکرات ایک تعمیری قدم ثابت ہوں گے۔

انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے ڈیجیٹل اثاثوں کے ماحولیاتی نظام کو تشکیل دینے کے اہم مرحلے پر ہے اور اس سلسلے میں علم کے تبادلے اور ذمہ دارانہ سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔ آئیکون ٹیکنالوجی کے اس وفد میں کمپنی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ٹیری روبلنگ، ٹیک ایکسیس کے سی ای او محمود اظہر جبار اور سی ٹی او طارق حفیظ ملک بھی شامل تھے۔