Business Recorder - Sports

37 سال کی عمر میں بھی کوہلی کا جادو برقرار ، ون ڈے میں حکمرانی کے لیے نئی حکمت عملی تیار
بھارتی بیٹنگ اسٹار ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 93 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلنے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی ہے۔ اب وہ اننگز کے آغاز میں ہی جوابی حملہ کر کے باؤلرز کو دباؤ میں لانے کی کوشش کرتے ہیں۔

وڈودرا میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 301 رنز کا ہدف ایک اوور پہلے ہی حاصل کر لیا۔ نویں اوور میں روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد کوہلی نے دفاعی کھیل کے بجائے جارحانہ انداز اپنایا اور شبمن گل کے ساتھ 118 رنز کی شراکت قائم کی۔ 37 سالہ کوہلی، جو اب صرف ون ڈے فارمیٹ تک محدود ہیں کی یہ مسلسل پانچویں نصف سنچری تھی۔

کوہلی کا کہنا ہے کہ مشکل صورتحال میں صرف گیندیں کھیلنے کے بجائے اب وہ پہلی 20 گیندوں پر حریف ٹیم کو بیک فٹ پر دھکیلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

ان کے مطابق اپنے شاٹس پر بھروسہ کر کے آغاز سے ہی دباؤ بڑھانا میچ کا فیصلہ کن موڑ ثابت ہوا۔ سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو اندور میں کھیلا جائے گا۔