Business Recorder - Pakistan

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں کی مشترکہ بحری مشق
پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس  رہ نورد ، پی این ایس  مددگار اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز  کشمیر پر مشتمل بحری بیڑے نے عمان کی بندرگاہ سلطان قابوس (مسقط) کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بندرگاہ پہنچنے پر عمانی حکام نے پاکستانی بحری بیڑے کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران مشن کمانڈر اور کمانڈنگ افسران نے عمانی بحریہ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ مشن کمانڈر نے رائل نیوی آف عمان کے قائم مقام کمانڈر، ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اینڈ پلانز، کمانڈر میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر کمانڈر سعید بن سلطان نیول بیس اور کمانڈنٹ سلطان قابوس نیول اکیڈمی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، بحری تعاون اور میری ٹائم سیکیورٹی میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمانی افسران نے پاکستانی جہازوں کا دورہ بھی کیا اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی اور مسقط میں موجود پاکستانی اسکول کے طلبہ کی بڑی تعداد نے بھی جہازوں کا معائنہ کیا۔

بندرگاہ کے دورے کے بعد پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں نے عمانی بحریہ کے جہاز ’خصب‘  کے ساتھ مل کر بحری مشق ’پاسیج ایکسرسائز میں حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور باہمی تجربات سے سیکھنا ہے۔ پاکستان اور عمان بحری پڑوسی ہیں اور ان کے درمیان اعلیٰ حکام کے دورے اور مشترکہ مشقیں باہمی تعلقات کا باقاعدہ حصہ ہیں۔