Business Recorder - Pakistan

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی گورنر سندھ سے ملاقات ، کراچی تا روہڑی ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ہفتے کو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی، جس میں کراچی سے روہڑی تک 480 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کو 2 ارب ڈالر کی لاگت سے جدید بنانے کے منصوبے پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان ریلوے کی سہولیات میں اضافے اور ملکی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے گورنر ہاؤس میں قائم شکایتی سیل، راشن مارکی اور قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے تاریخی دفتر کا دورہ بھی کیا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کی، جس میں صوبے کے 308 ریلوے کراسنگز میں سے 100 کو تبدیل کرنے اور ریلوے نظام کی بحالی کے لیے فوری طور پر 6.6 ارب روپے مختص کرنے کا عہد کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد دور دراز علاقوں کو جدید اور سستی سفری سہولیات سے جوڑنا اور سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنا ہے۔

وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ وفاق اور سندھ کے درمیان یہ تعاون پاکستان ریلوے کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کرے گا اور وزارت ریلوے اس منصوبے کے لیے مکمل تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔ دونوں  فریقین نے طویل مدتی تعاون کے لیے 25 سالہ پارٹنرشپ فریم ورک معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا۔