Business Recorder - Pakistan

پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال، وزیراعظم کی خیبرپختوںخوا کے قانون سازوں سے ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے پنجاب اور سندھ کے دوروں اور آٹھ فروری کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کردہ احتجاجی تحریک کے تناظر میں خیبر پختونخوا کے قانون سازوں اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں اور صوبے میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

اس سلسلے میں، وزیراعظم نے ہفتے کے روز ایک وفد سے ملاقات کی جس میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے قانون ساز اور دیگر سیاسی رہنما شامل تھے، جو زیادہ تر پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھتے ہیں۔

ملاقات کے بعد جاری کیے گئے سرکاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی ہے جو پشاور کا دورہ کرے گی اور صوبے میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لے گی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب  وزیراعلیٰ خیبرپختوںخوا پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک سے قبل اپنی عوامی رابطہ مہم شروع کر چکے ہیں۔

حالیہ دنوں میں انہوں نے پنجاب کا دورہ کیا تھا اور فی الوقت سندھ کے دورے پر ہیں۔ دونوں صوبوں میں عوام کی بڑی تعداد نے سہیل آفریدی کا استقبال کیا، جسے حکمران جماعت خصوصاً وفاق کے لیے تشویش ناک سمجھا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا سے آئے وفد سے ملاقات میں کہا کہ وفاقی حکومت صوبے کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے انہیں حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کے مسائل حل کرنا وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

بیان کے مطابق وزیراعظم نے عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

انہوں نے اپنے حالیہ حویلیاں دورے کا ذکر بھی کیا، جہاں صوبے بھر کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم میرٹ پر جاری رہے گی تاکہ نوجوان جدید مہارتوں سے لیس ہو سکیں۔

بیان کے مطابق اجلاس میں خیبر پختونخوا کی مجموعی سیاسی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026