Business Recorder - Pakistan

وزیراعلیٰ مریم نواز نے 6 بائیو گیس پلانٹس کی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں صاف توانائی کے منصوبوں کے عملی آغاز کے طور پر چھ بائیو گیس پلانٹس لگانے کی منظوری دے دی ہے، جن میں سے چار پلانٹس لاہور اور دو فیصل آباد میں لگائے جائیں گے۔

یہ منظوری وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت صاف توانائی کے حوالے سے منعقدہ  خصوصی اجلاس میں دی گئی، جس میں حکام نے پنجاب میں صاف توانائی کے مستقبل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بائیو گیس پلانٹس ماحول دوست حل کے فروغ کے ساتھ ساتھ کسانوں کی معاونت میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔

بریفنگ کے مطابق بائیو گیس پلانٹس سے گھریلو استعمال کے لیے سستی گیس فراہم کی جائے گی جبکہ زرعی فصلوں کے لیے بائیو کھاد  بھی تیار ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے چھوٹے پیمانے کے بائیو گیس پلانٹس کے لیے قابلِ عمل منصوبہ طلب کیا اور کثیر ایندھن بائیو ریفائنری   کے قیام کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں لاہور میں ’ویسٹ ٹو انرجی‘ (کچرے سے بجلی بنانے) کا منصوبہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ اس منصوبے سے سستی بجلی پیدا کی جائے گی جو الیکٹرک بسوں اور میٹرو بس سسٹم چلانے کے کام آئے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

مزید برآں وزیراعلیٰ نے ماڈل ولیج پروگرام کے تحت بائیو گیس پلانٹس کے تین پائلٹ پراجیکٹس شامل کرنے کی بھی منظوری دی، جس کا مقصد دیہی ترقی کے اقدامات میں صاف توانائی کے حل کو شامل کرنا ہے۔