Business Recorder - Business & Finance

کیپٹل مارکیٹس کی مضبوطی کے لیے پاکستان کا رئیل ورلڈ ایسٹس کی ٹوکنائزیشن پر غور
چونکہ پاکستان کیپٹل مارکیٹس کو وسعت دینے اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ٹوکنائزیشن اور بلاک چین کو اپنانے پر غور کررہا ہے، اس لیے وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل فنانس اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تکنیکی مہارت رکھنے والے بین الاقوامی کاروباری گروپس کے ساتھ مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔

بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب  سے بدھ کو ایک اعلیٰ سطح  کاروباری وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت عالمی رئیل اسٹیٹ اور وینچر کیپیٹل گروپ ون گروپ کے چیئرمین سید ذیشان شاہ کررہے تھے۔

ملاقات کا محور ٹوکنائزیشن، مصنوعی ذہانت، بلاک چین اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر میں ابھرتے ہوئے عالمی رجحانات اور پاکستان کے مالیاتی شعبے میں جاری اصلاحات اور ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن کے ایجنڈے کی حمایت میں تعاون کے امکانات تھے۔

وفد نے حکومت کے ساتھ شراکت داری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور رئیل ورلڈ ایسٹس کی ٹوکنائزیشن، بلاک چین پر مبنی پلیٹ فارمز، مصنوعی ذہانت سے چلنے والے حل اور جدید ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر جیسے شعبوں میں تکنیکی مہارت، مشاورتی تعاون اور استعدادِ کار میں اضافے  کی پیشکش کی۔

وفد نے عالمی سطح پر رائج بہترین طریقوں اور نجی شعبے کی اختراعات پر روشنی ڈالی جو پاکستان میں شفافیت، کارکردگی، سرمایہ کاروں کی رسائی اور مالیاتی شمولیت  کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں جب کہ ملک کے قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک کا مکمل احترام بھی ملحوظِ خاطر رکھا جائے گا۔

یہ مذاکرات پاکستان کے ان حالیہ اقدامات کے تناظر میں ہوئے جن کا مقصد ابھرتی ہوئی مالیاتی ٹیکنالوجیز کو ذمہ دارانہ طور پر اپنانے کے امکانات کا جائزہ لینا ہے، بشمول حکومتی سطح پر سرکاری اور رئیل ورلڈ اسیٹ کے لیے ضوابط کے مطابق بلاک چین انفرااسٹرکچر کی تشخیص کی کوششیں شامل ہیں۔

دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اگر ان ٹیکنالوجیز کو دانشمندی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ سرمایہ کاری کی منڈیوں (کیپٹل مارکیٹس) کو وسعت دینے، بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پائیدار معاشی ترقی میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

محمد اورنگزیب  نے وفد کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے ساتھ تعمیری طور پر منسلک ہونے کی ان کی خواہش کو سراہا۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ پاکستان اپنے مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کی جانچ پڑتال کی خاطر معتبر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ فعال طور پر رابطے میں ہے۔

وفاقی وزیر نے زور دیا کہ کسی بھی مستقبل کی شراکت داری کو قومی ترجیحات، شفافیت اور قابلِ اطلاق قوانین و پالیسیوں کے مطابق رہنمائی حاصل ہوگی۔