Business Recorder - Pakistan

رمضان سے قبل نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کا جائزہ لیا
اسلام آباد میں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں مہنگائی کے رجحانات، بنیادی غذائی اشیا کی دستیابی اور رمضان سے قبل مارکیٹ میں استحکام کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی امور احسن اقبال نے کی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ مجموعی مہنگائی کی شرح دسمبر 2024 کے 4.1 فیصد سے بڑھ کر دسمبر 2025 میں 5.6 فیصد ہوگئی، جس کی بنیادی وجوہات گیس کے نرخوں میں اضافہ اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہیں۔ اجلاس پیر کو ہوا تاہم اس کی سرکاری اعلامیہ منگل کو جاری کیا گیا۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس(پی بی ایس) کے ماہرین نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ گیس چارجز، سونے کی قیمت، گندم، دودھ اور مرغی کے نرخ میں اضافہ سالانہ افراطِ زر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جب کہ آلو، ٹماٹر، پیاز، چائے، دالیں، بجلی اور اسٹیشنری سمیت کئی اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ پی بی ایس کے نظام کے اعدادوشمار کے مطابق چند اشیا خصوصاً پیاز اور آلو کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں استحکام دیکھا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت ایک سال میں 1800 روپے سے بڑھ کر 2146 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اگرچہ دالوں کی قیمتوں میں جزوی اتار چڑھاؤ رہا، لیکن مجموعی رجحان رمضان سے قبل حساس قیمت اشاریے میں نرمی کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

قومی غذائی تحفظ کی وزارت نے آگاہ کیا کہ گندم کی بوائی کا ہدف حاصل کرلیا گیا ہے اور فروری تک مکمل ہدف تک پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ چینی اور مرغی کی قیمتیں، جو رواں سال کے آغاز میں بلند ہو گئی تھیں، اب نمایاں طور پر کم ہو چکی ہیں۔ چینی کی قیمت 180 روپے سے کم ہوکر تقریباً 150 روپے فی کلو رہ گئی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ گندم، چینی، چاول، مرغی اور آلو کے ذخائر تسلی بخش ہیں۔

احسن اقبال نے وزارت قومی غذائی تحفظ کو کولڈ چین کے بنیادی ڈھانچے پر جامع اسٹیڈی تیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ فصل کے بعد ہونے والے نقصانات اور قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے نمٹا جا سکے۔ انہوں نے پولٹری، ڈیری اور جوس سیکٹر پر پالیسی پیپرز تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ان شعبوں میں ویلیو ایڈیشن اور برآمدات بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے گھی کی پیداوار میں مضر تیل کے استعمال پر تشویش ظاہر کی اور صوبائی فوڈ اتھارٹیز کو معیارات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت دینے کا کہا۔

مزید برآں وفاقی وزیر نے درآمدی انحصار کم کرنے اور زرعی خود کفالت کے لیے ایک تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ رمضان کے دوران زیادہ طلب رکھنے والی درآمدی اشیا جیسے چنے، خوردنی تیل، کھجور اور دالوں کی سپلائی چین کے جائزے کی بھی ہدایت کی گئی تاکہ کسی قسم کی کمی یا ذخیرہ اندوزی سے بچا جا سکے۔ آخر میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مربوط تعاون سے صارفین کا تحفظ، خوراک کی دستیابی اور معاشی استحکام یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026