Business Recorder - Technology

2025 میں پاکستان کی اسٹارٹ اپ فنڈنگ بڑھ کر 36.6 ملین ڈالر ہوگئی مگر یہ اب بھی اپنے عروج کے دور سے کم ہے
پاکستانی اسٹارٹ اپس نے 2025 کے دوران ایکویٹی فنڈنگ میں معمولی بحالی دیکھی، جہاں حاصل کردہ سرمایہ گزشتہ سال کے 22.5 ملین ڈالر سے بڑھ کر 36.6 ملین ڈالر تک پہنچ گیا، جو کہ تقریباً 63 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ تاہم ڈیٹا دربار کے  اعداد و شمار کے مطابق اس بہتری کے باوجود فنڈنگ کی سطح اب بھی تاریخی عروج سے کافی نیچے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور اخباری اعلانات کی بنیاد پر اسٹارٹ اپس نے 10 راؤنڈز کے ذریعے تقریباً 36.6 ملین ڈالر کا ایکویٹی سرمایہ حاصل کیا جبکہ چار مزید ٹرانزیکشنز کی مالیت ظاہر نہیں کی گئی۔

سالانہ اضافے کے باوجود یہ سرمایہ کاری 2021 میں حاصل کردہ 347 ملین ڈالر اور 2022 کے 331 ملین ڈالر کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ ٹیک معلومات فراہم کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ اضافہ سرمائے کی فراہمی میں بہتری کی علامت ہے لیکن یہ سرگرمی محض چند بڑے راؤنڈز تک محدود ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس بحالی کی وجہ مارکیٹ میں وسیع تر شرکت کے بجائے ڈیلز کا بڑا حجم ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، ظاہر کی گئی ایکویٹی ڈیل کا اوسط حجم تقریباً 3.7 ملین ڈالر رہا۔

صنف کی بنیاد پر دیکھا جائے تو خواتین کی قیادت میں چلنے والے اسٹارٹ اپس نے 8.8 ملین ڈالر حاصل کیے، جو کہ مجموعی سرمائے کا 24 فیصد سے زائد بنتا ہے۔ یہ طویل مدتی رجحانات سے ہٹ کر ایک نمایاں تبدیلی اور 2024 کے مقابلے میں بڑی بہتری ہے، تاہم رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سالوں کی انتہائی کم سطح کی وجہ سے ہر چھوٹی تبدیلی بھی بڑی محسوس ہو رہی ہے۔

پاکستان میں فن ٹیک کا شعبہ حجم اور سرمائے دونوں لحاظ سے حاوی رہا، جس میں ’حبال‘ کا پری سیریز اے راؤنڈ اور ’میٹرک‘ کا 1.3 ملین ڈالر کا سیڈ راؤنڈ شامل تھا۔ اس کے علاوہ ’قسط بازار‘ نے بینک الفلاح سے سیریز اے کے حصے کے طور پر 1 لاکھ 96 ہزار ڈالر کا قرض حاصل کیا۔

ہیلتھ ٹیک دوسرا پرکشش ترین شعبہ ثابت ہوا، جس کی قیادت ’میڈ آئی کیو‘ نے سیریز اے فنڈنگ میں 6 ملین ڈالر حاصل کر کے کی، جبکہ ’زائلیکسا‘ نے 1 ملین ڈالر کا سیڈ راؤنڈ حاصل کیا۔

2025 میں دو مزید اہم رجحانات بھی سامنے آئے جن میں متبادل سرمائے کا بڑھتا ہوا استعمال اور اداروں کا آپسی انضمام شامل ہے، جیسا کہ ’بازار ٹیکنالوجیز‘ نے ’کینو‘ کا کنٹرول حاصل کیا اور ’حبال‘ نے میزان بینک سے 47 ملین ڈالر کی ڈیٹ فنانسنگ حاصل کی۔ یہ لین دین بیلنس شیٹ پر مبنی ترقی اور پلیٹ فارم انٹیگریشن کی طرف بتدریج منتقلی کی نشاندہی کرتے ہیں۔