Business Recorder - Business & Finance

یو بی ایل 4 ارب ڈالر کلب میں شامل، پاکستان کی سب سے بڑی لسٹڈ کمپنی بن گئی
یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) پاکستان کی سب سے بڑی لسٹڈ کمپنی بن کر ابھری ہے، جس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن (مارکیٹ ویلیو) منگل کو 1.28 ٹریلین روپے (4.6 بلین ڈالر) تک پہنچ گئی، اس طرح اس نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو اب 1.26 ٹریلین روپے (4.53 بلین ڈالر) کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ سنگِ میل یو بی ایل کی شاندار پیش قدمی کی عکاسی کرتا ہے جو بینکنگ شعبے میں اس کی بہترین کارکردگی اور سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

پچھلے ایک ماہ کے دوران یو بی ایل کے حصص کی قیمت میں 37 فیصد کا حیرت انگیز اضافہ ہوا جو 8 دسمبر 2025 کو 375.57 روپے سے بڑھ کر رپورٹ جمع کرانے کے وقت (منگل) 514.49 روپے تک پہنچ گئی۔

پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ میں ہیڈ آف ریسرچ، سمیع اللہ طارق نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ منافع میں یہ اضافہ شرحِ سود کی صورتحال سے مؤثر طریقے سے فائدہ اٹھانے کے نتیجے میں ہوا ہے۔

شرحِ سود اپریل 2024 میں اپنی بلند ترین سطح 22 فیصد سے کم ہو کر دسمبر 2025 میں 10.5 فیصد تک آگئی ہے جو کہ مجموعی طور پر 1,150 بیسس پوائنٹس کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

یو بی ایل بیسٹ وے (ہولڈنگز) لمیٹڈ کا ذیلی ادارہ  ہے۔

بینک کے تازہ ترین مالیاتی نتائج کے مطابق یو بی ایل  نے مالی سال 2025 کے پہلے نو ماہ  کے لیے 34.7 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع رپورٹ کیا  جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی فی حصص آمدنی  بڑھ کر 13.86 روپے ہو گئی ہے۔

بینک نے ایک اور عارضی کیش ڈیوڈنڈ 8 روپے فی حصص کے طور پر جاری کیا، جس کے بعد سالانہ مجموعی تقسیم 27.5 روپے فی حصص تک پہنچ گئی  جو بینکنگ صنعت میں سب سے زیادہ میں سے ایک ہے۔

اسی دوران او جی ڈی سی  جو طویل عرصے سے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کی رہنما کمپنی رہی ہے، دوسرے نمبر پر برقرار ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں ابھی بھی مالی اور توانائی کے شعبے غالب ہیں۔