Business Recorder - World

وینزویلا کے معزول صدر کا منشیات کے الزامات میں صحتِ جرم سے انکار ، مجھے اغوا کیا گیا ، نکولس مادورو
نیویارک کی وفاقی عدالت میں معزول وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے منشیات کی اسمگلنگ اور  نارکو ٹیررازم کے الزامات میں صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مادورو کی اچانک گرفتاری نےعالمی سطح پر ہلچل مچا دی ہے۔ مادورو نے جج کے سامنے بیان دیا کہ وہ بے گناہ ہیں اور انہیں  اغوا کیا گیا ہے جبکہ ان کی اہلیہ سیلیا فلورس نے بھی الزامات کی تردید کی ہے۔ عدالت نے آئندہ  سماعت 17 مارچ مقرر کی ہے۔

دوسری جانب کاراکاس میں نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے عبوری صدر کا حلف اٹھا لیا ہے۔ امریکی انٹیلی جنس کا ماننا ہے کہ روڈریگز فی الحال ملک میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے موزوں ترین شخصیت ہیں۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کی جنگ وینزویلا سے نہیں بلکہ منشیات فروشوں سے ہے، تاہم انہوں نے فوری انتخابات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ملک کے حالات ٹھیک کرنا ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق اب وینزویلا کے معاملات کا کنٹرول بڑی حد تک امریکہ کے پاس ہے، خاص طور پر تیل کی صنعت پر مکمل پابندی عائد ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی نظریں وینزویلا کے وسیع تیل کے ذخائر پر ہیں، جس کے لیے بڑی امریکی تیل کمپنیوں (ایکسن موبل، شیوران) کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیے گئے ہیں۔