Business Recorder - World

کولمبیا کے صدر نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کردیا
کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اتوار کے روز اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے ان الزامات کو بھی رد کر دیا جن میں ٹرمپ نے انہیں منشیات کا اسمگلر قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ ہفتے کو امریکی افواج نے وینزویلا کے دارالحکومت  پر حملہ کیا، جہاں فوجی اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ایک اچانک کارروائی کے ذریعے وینزویلا کے رہنما نکولس مادورو کو اقتدار سے ہٹانے اور تیل سے مالا مال اس جنوبی امریکی ملک پر واشنگٹن کا کنٹرول قائم کرنے کی کوشش کی گئی۔

اتوار کو ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کولمبیا کے خلاف بھی اسی نوعیت کی فوجی کارروائی کی دھمکی دی۔ انہوں نے کہا کہ کولمبیا بھی بہت بیمار ہے اور وہاں ایک بیمار آدمی حکومت چلا رہا ہے جو کوکین تیار کر کے امریکہ فروخت کرنا پسند کرتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ اس کے پاس کوکین کی ملیں اور فیکٹریاں ہیں اور وہ یہ زیادہ عرصہ نہیں کر پائے گا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کولمبیا کے خلاف بھی وینزویلا جیسی فوجی مداخلت ممکن ہے تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ یہ مجھے اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے بغیر کسی ثبوت کے یہ بھی کہا کہ وہ بہت سے لوگوں کو قتل کرتے ہیں۔

صدر پیٹرو نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام کسی بھی عدالتی ریکارڈ میں موجود نہیں ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ مسٹر ٹرمپ، مجھ پر بہتان لگانا بند کریں۔

پیٹرو نے کہا کہ یہ کسی لاطینی امریکی صدر کو دھمکانے کا طریقہ نہیں، جو مسلح جدوجہد اور پھر کولمبیا کے عوام کی امن کی جدوجہد سے ابھرا ہو۔ انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کی خطے میں فوجی کارروائیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے وینزویلا کے مادورو کو بغیر قانونی جواز کے اغوا کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

بعد ازاں ایک اور پیغام میں پیٹرو نے کہا کہ دوست بمباری نہیں کرتے۔ کولمبیا کی وزارت خارجہ نے امریکی صدر کی دھمکیوں کو ناقابل قبول مداخلت قرار دیتے ہوئے احترام کا مطالبہ کیا۔

اگرچہ کولمبیا اور امریکہ خطے میں اہم فوجی اور معاشی اتحادی ہیں، تاہم دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے آغاز کے بعد سے دونوں رہنما محصولات اور مہاجرین کی پالیسی جیسے معاملات پر بارہا آمنے سامنے آ چکے ہیں۔