Business Recorder - Business & Finance

سیفکو گروپ کا عزم نو کے ساتھ 2026 کا استقبال : خواتین کی معاشی شمولیت اور پائیدار ترقی کو وژن قرار دے دیا
سماجی ترقی اور مالیاتی خدمات کے صف اول کے ادارے سیفکو  گروپ نے نئے سال کا استقبال کرتے ہوئے 2025 کو ڈاکٹر سلیمان جی ابڑو کی قیادت میں قومی اور عالمی سطح پر ایک سنگ میل قرار دیا۔ گروپ کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ، ڈیجیٹل تبدیلی، اسلامی فنانسنگ، واش (ڈبلیواے ایس ایچ ) فنانسنگ اور اختراعی مصنوعات کے شعبوں میں کیے گئے اقدامات کو اثر انگیز ترقی کا معیار قرار دے کر سراہا گیا۔

عملے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیمان ابڑو نے جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کے لیے خواتین کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے تقابلی جائزہ لیتے ہوئے  بتایا کہ جہاں بنگلہ دیش، بھارت اور نیپال میں خواتین کی لیبر فورس میں شرکت 30 سے 45 فیصد کے درمیان ہے، وہیں پاکستان اب بھی اس دوڑ میں پیچھے ہے۔

انہوں نے بنگلہ دیش کی کامیابی کا حوالہ دیا جس نے خواتین کی افرادی قوت میں شرکت کو 21 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد سے زائد کر دیا ہے، خاص طور پر ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبے میں جہاں 30 لاکھ سے زائد خواتین برسرِ روزگار ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو بھی سماجی تحفظ، مالیاتی رسائی اور معاون پالیسیوں کے ذریعے خواتین  تاجروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر سلیمان ابڑو نے ایسے ادارے بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا جن کے اثرات نسل در نسل منتقل ہوں اور سیفکو کی ٹیموں پر زور دیا کہ وہ تمام شعبوں میں منظم اور طویل مدتی حکمت عملیوں پر عمل درآمد کریں۔

سیفکو مائیکرو فنانس کمپنی (ایس ایم سی ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر سید سجاد علی شاہ نے 2025 کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ گروپ کو قومی مالیاتی اور ماحولیاتی پالیسی کے فورمز پر کلیدی مشیر کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے جبکہ اس کا عالمی دائرہ کار بھی وسیع ہوا ہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ 2026 میں تمام طبقوں کی شمولیت، پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ پر مبنی اقدامات پر توجہ دی جائے گی ،تاکہ پاکستان اور اس سے باہر جدت اور مالیاتی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔