Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کے اعتماد سے 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کوکاروباری ہفتے کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا جس کے نتیجے میں بینج مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نئی تاریخ رقم کرتے ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، دن بھر سرمایہ کار متحرک دکھائی دیے، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 81، ایک لاکھ 82 اور پھر ایک لاکھ 83 ہزار کی بلند سطح عبور کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار 183,964.37 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا، تاہم اختتامی لمحات میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک  کے ایس ای 100 انڈیکس 182,408.23 کی سطح پر بند ہوا، جو 3,373.31 پوائنٹس یا 1.88 فیصد کے اضافے کے مترادف ہے۔

تجزیہ کار بھرپور خریداری کے رجحان کی وجہ متعدد عوامل کو قرار دے رہے ہیں۔

عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کی ہیڈ آف ریسرچ ثنا توفیق نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی بالخصوص فنڈز اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری میں ایک بار پھر نمایاں دلچسپی دیکھنے میں آرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں کھاد کے شعبے کے مالیاتی نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں، جس کے باعث فرٹیلائزر اسٹاکس میں دلچسپی بڑھی اور مجموعی طور پر مارکیٹ کے رجحان کو تقویت ملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ مارکیٹ اس ماہ کے آخر میں متوقع مانیٹری پالیسی کے اعلان کو بھی مدنظر رکھ رہی ہے۔ پچھلی بار شرح سود میں کمی کے بعد توقعات بڑھ گئی ہیں کہ مرکزی بینک پالیسی ریٹ میں مزید 50 بیسز پوائنٹس تک کمی کرسکتا ہے۔

اسی دوران پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے ہیڈ آف ریسرچ، سمیع اللہ طارق نے بھی مارکیٹ میں تیزی کی وجہ شرحِ سود میں کمی کی توقعات کو قرار دیا ہے۔

رواں سال کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا پہلا اجلاس 26 جنوری 2026 کو شیڈول ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے کہا ہے کہ ” آنے والے مانیٹری پالیسی اجلاس میں ممکنہ شرح سود میں کمی کے حوالے سے پائے جانے والے مثبت رویے نے سرمایہ کاری کے جوش کو فروغ دیا اور مارکیٹ میں وسیع پیمانے پر شرکت کو بڑھایا۔“

انہوں نے مزید بتایا کہ ” انڈیکس میں سب سے زیادہ مثبت کردار ایچ بی ایل، یوبی ایل،اینگرو،ایم سی بی،ایفرٹ اور ایف ایف سی کا رہا، جنہوں نے مجموعی طور پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,853 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ کیا۔“

سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کمیٹی ( ایم پی سی) کی میٹنگ 26 جنوری 2026 کو شیڈول ہے۔

گزشتہ ہفتے ایکویٹی مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس نئی تاریخ ساز بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ مہنگائی کے دباؤ میں کمی، مختلف شعبوں کی مضبوط کارکردگی اور سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی نے مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کو تقویت دی۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس 6,634 پوائنٹس یا 3.8 فیصد اضافے ک سے 179,035 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر پیر کو ایشیائی حصص بازاروں (اسٹاکس) میں تیزی دیکھی گئی جبکہ تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ رہا۔ سرمایہ کار وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ وہ سال کے پہلے مکمل کاروباری ہفتے میں معاشی ڈیٹا کے اہم اعدادوشمار کے اجرا کے لیے خود کو تیار کرسکیں۔

ایم ایس سی آئی کا جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک شیئرز پر مشتمل وسیع ترین انڈیکس 1.2 فیصد بڑھ گیا جب کہ ایس اینڈ پی 500 ای منی فیوچرز میں 0.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سرمایہ کار ہفتے کے آخر میں پیش آنے والے غیر معمولی واقعات کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں جن کے دوران امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو حراست میں لے لیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وینزویلا کو عارضی طور پر امریکی کنٹرول میں دیا جارہا ہے۔

علاقائی اسٹاک مارکیٹس میں جاپان کا نِکئی 225 انڈیکس 2.8 فیصد کے نمایاں اضافے کے ساتھ دو ماہ قبل قائم ہونے والی ریکارڈ بلند سطح کے قریب پہنچ گیا۔ دسمبر کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوا کہ جاپان میں مینوفیکچرنگ سرگرمیاں مستحکم ہوگئی جس کے بعد مسلسل 5 ماہ کی گراوٹ کا سلسلہ ختم ہوا اور جاپانی شیئرز میں مزید تیزی دیکھی گئی۔

جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس اور تائیوان کی اسٹاک مارکیٹ دونوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوا اور دونوں نے نئی تاریخ ساز بلند ترین سطحیں حاصل کرلیں۔

اس کے برعکس چین کی مارکیٹس میں محتاط رجحان رہا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس معمولی 0.1 فیصد بڑھا تاہم چینی آئل کمپنیوں کے شیئرز میں کمی کے باعث توانائی شعبے پر دباؤ رہا اور ہانگ کانگ میں درج توانائی کے اسٹاکس کا اشاریہ 3.1 فیصد گرگیا۔ ادھر آسٹریلوی شیئرز میں بھی 0.1 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر پیر کو بینکوں کے درمیان مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں معمولی بہتری دکھائی دی۔ اختتام پر مقامی کرنسی 280.10 کی سطح پر بند ہوئی، جو گرین بیک کے مقابلے میں Re0.01 کے اضافے کے مترادف ہے۔

آل شیئر انڈیکس میں حجم 1,113.10 ملین سے بڑھ کر 1,384.3 ملین تک پہنچ گیا۔ شیئرز کی مالیت بھی گزشتہ سیشن کے Rs64.34 بلین سے بڑھ کر Rs78.09 بلین ہو گئی۔

بینک آف پنجاب حجم کے اعتبار سے سرِ فہرست رہا جس کے 95.46 ملین شیئرز ٹریڈ ہوئے، اس کے بعد پاک انٹرنیشنل بلک 79.72 ملین حصص کے ساتھ دوسرے اور کے الیکٹرک لمیٹڈ 75.18 ملین شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

پیر کومجموعی طور پر 483 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جن میں سے 256 کے حصص میں اضافہ، 197  کے شیئرز میں کمی اور 30 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔