Business Recorder - World

مادورو کو گرفتار کرنے کی کارروائی کے دوران 32 شہری مارے گئے، کیوبا
کیوبا کی حکومت نے اتوار کے روز بتایا کہ وینزویلا میں امریکی کارروائی کے دوران 32 کیوبن شہری ہلاک ہو گئے، جو وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کر کے امریکا منتقل کرنے کے لیے کی گئی تھی۔ ہوانا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 5 اور 6 جنوری کو ملک بھر میں دو روزہ سوگ منایا جائے گا، جبکہ تدفین کے انتظامات سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

کیوبن حکومت کے بیان میں ہلاکتوں کی تفصیلات محدود رکھی گئیں، تاہم اس بات کی تصدیق کی گئی کہ تمام ہلاک ہونے والے افراد کیوبا کی مسلح افواج اور انٹیلی جنس اداروں سے تعلق رکھتے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ افراد سیکیورٹی اور دفاع سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کے تحت تعینات تھے۔

بیان کے مطابق کیوبن اہلکاروں نے اپنی ذمہ داریاں وقار اور بہادری کے ساتھ ادا کیں اور شدید مزاحمت کے بعد یا تو براہ راست جھڑپوں کے دوران یا تنصیبات پر ہونے والی بمباری کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئے۔ حکومت نے ہلاک ہونے والوں کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حملہ آوروں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

کیوبا طویل عرصے سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو سیکیورٹی معاونت فراہم کرتا آ رہا ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہلاک ہونے والے کیوبن اہلکاروں میں سے کتنے براہ راست صدر مادورو کی حفاظت پر مامور تھے اور کتنے دیگر مقامات پر تعینات تھے۔

63 سالہ نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریز کو ہفتے کے روز وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں امریکی افواج نے حراست میں لے کر امریکا منتقل کر دیا تھا۔ مادورو اس وقت نیویارک کے ایک حراستی مرکز میں قید ہیں، جہاں وہ پیر کے روز منشیات سے متعلق الزامات پر عدالت میں پیش ہوں گے۔

امریکی حکام کے مطابق نکولس مادورو پر 2020 میں منشیات اسمگلنگ اور نارکو ٹیررازم کی سازش سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے تھے۔ تاہم مادورو ان الزامات کو مسلسل مسترد کرتے آئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف مقدمات سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے ہیں۔

کیوبا کی جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق کے بعد خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ امریکا، وینزویلا اور ان کے اتحادیوں کے درمیان صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔