Business Recorder - Markets - Energy

وینزویلا کا سیاسی بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
پیر کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، کیونکہ سرمایہ کار اس بات کا جائزہ لیتے رہے کہ اوپیک کے رکن ملک وینزویلا میں سیاسی ہلچل آیا تیل کی ترسیل میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے یا نہیں۔ یہ صورتحال ایک ایسی عالمی منڈی میں سامنے آئی ہے جہاں تیل کی فراہمی وافر مقدار میں موجود ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت ہوئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو حراست میں لینے کا اعلان کیا۔

برینٹ کروڈ فیوچرز 17 سینٹ اضافے کے ساتھ 60.92 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 11 سینٹ بڑھ کر 57.43 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔ ابتدائی سیشن میں قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی، تاہم بعد ازاں نقصانات کسی حد تک پورے ہو گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن وینزویلا جیسے تیل پیدا کرنے والے ملک کا کنٹرول سنبھالے گا اور وینزویلا کے تیل پر امریکی پابندیاں مکمل طور پر برقرار رہیں گی۔ تاہم وینزویلا کی سرکاری آئل کمپنی پی ڈی وی ایس اے کے معاملات سے واقف ذرائع کے مطابق امریکی کارروائی سے ملک کی تیل کی پیداوار یا ریفائننگ انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی وافر سپلائی کے باعث وینزویلا کی برآمدات میں کسی بھی ممکنہ رکاوٹ کا قلیل مدت میں قیمتوں پر محدود اثر پڑے گا۔ گولڈمین سیکس کے تجزیہ کار ڈان اسٹرائیون کی قیادت میں شائع ہونے والی 4 جنوری کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وینزویلا سے متعلق امریکی پابندیوں کی پالیسی میں تبدیلی کے امکانات کے باعث تیل کی قیمتوں کے لیے مختصر مدت میں غیر واضح مگر محدود خطرات موجود ہیں، تاہم ادارے نے 2026 کے لیے تیل کی قیمتوں کے اپنے تخمینے برقرار رکھے ہیں۔

آر بی سی کیپیٹل کی کموڈیٹیز ریسرچ کی سربراہ ہیلیما کرافٹ کے مطابق اگر مکمل پابندیوں میں نرمی کی جاتی ہے تو منظم سیاسی منتقلی کی صورت میں 12 ماہ کے دوران یومیہ چند لاکھ بیرل اضافی پیداوار ممکن ہو سکتی ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر اقتدار کی تبدیلی لیبیا یا عراق جیسی غیر مستحکم صورت اختیار کر لے تو صورتحال بالکل مختلف ہو سکتی ہے۔

ادھر وینزویلا کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اتوار کو اعلان کیا کہ ملک کی حکومت صدر مادورو کی حمایت میں متحد رہے گی۔ اسی دوران اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک، جنہیں مجموعی طور پر اوپیک پلس کہا جاتا ہے، نے اتوار کو اپنی تیل پیداوار کی سطح برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

تجزیہ کار ایران کی صورتحال پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں، جہاں صدر ٹرمپ نے مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن پر مداخلت کی دھمکی دی ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری احتجاج کے دوران ایک ہفتے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس سے خطے میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔