Business Recorder - Pakistan

بلند توانائی اخراجات، چائنا موبائل پاکستان کا صنعتی بجلی ٹیرف کے اطلاق کا مطالبہ
چائنا موبائل پاکستان (سی ایم پاک)، جو زونگ کے برانڈ نام سے کام کر رہی ہے، نے اپنے کلاؤڈ اور انٹیگریٹڈ ڈیٹا سینٹر (آئی ڈی سی) سہولیات کے لیے صنعتی بجلی ٹیرف کے اطلاق کا مطالبہ کیا ہے۔ کمپنی کا مؤقف ہے کہ بجلی کے بلند اخراجات مقامی ڈیٹا سینٹرز کی مسابقت کو شدید طور پر متاثر کر رہے ہیں اور بین الاقوامی کلاؤڈ سروس فراہم کنندگان کو پاکستان میں اپنا انفراسٹرکچر قائم کرنے سے روک رہے ہیں۔

اس حوالے سے سی ایم پاک کے ڈائریکٹر ریگولیٹری افیئرز شاہد رزاق نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن  کے سیکریٹری ضرار ہاشم خان کو ایک خط لکھا، جس کی نقول چیئرمین نیپرا، سیکریٹری پاور ڈویژن اور سیکریٹری ایس آئی ایف سی کو بھی ارسال کی گئیں۔ خط میں کہا گیا کہ چائنا موبائل پاکستان طویل عرصے سے ایک لائسنس یافتہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے طور پر ملک بھر میں کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل شمولیت کے فروغ کے لیے بھاری سرمایہ کاری کرتی آ رہی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ مارکیٹ کے ارتقا اور بدلتے ہوئے کاروباری ماحول کے پیش نظر سی ایم پاک نے حکومتی وژن ڈیجیٹل پاکستان کے مطابق اسٹریٹجک طور پر نئی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سرگرمیوں، بالخصوص کلاؤڈ سروسز اور انٹیگریٹڈ ڈیٹا سینٹر بزنس میں تنوع اختیار کیا ہے۔

اسی تناظر میں کمپنی نے اسلام آباد میں چک شہزاد میں اپنے ہیڈکوارٹر میں ٹئیر تھری معیار کا ڈیٹا سینٹر قائم کیا ہے، جو بھاری سرمائے کی سرمایہ کاری اور پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم سے طویل المدتی وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ لاہور اور کراچی میں بھی اسی نوعیت کی کلاؤڈ اور آئی ڈی سی سہولیات قائم کرنے کے منصوبے موجود ہیں تاکہ حکومتی ڈیجیٹلائزیشن، مقامی ڈیٹا ہوسٹنگ، ڈیٹا خودمختاری اور انٹرپرائز گریڈ کلاؤڈ سروسز کو فروغ دیا جا سکے۔

تاہم سی ایم پاک کے مطابق جب وہ کلاؤڈ، ہوسٹنگ اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق سرکاری ٹینڈرز میں حصہ لیتی ہے تو اسے ساختی مسابقتی نقصان کا سامنا ہوتا ہے۔ آئی ٹی کمپنیوں یا اسپیشل ٹیکنالوجی زونز (ایس ٹی زیڈز) میں کام کرنے والے اداروں کو ٹیکس چھوٹ، ریبیٹس اور کسٹمز میں مراعات حاصل ہیں، جبکہ ٹیلی کام کمپنی ہونے کی وجہ سے سی ایم پاک اس فریم ورک کے تحت ان مراعات کی اہل نہیں، حالانکہ وہ یکساں نوعیت کی کلاؤڈ اور آئی ڈی سی خدمات فراہم کر رہی ہے۔

کمپنی نے زور دیا کہ کلاؤڈ اور آئی ڈی سی بزنس کو پیرنٹ کمپنی کے لائسنس کی بنیاد پر نہیں بلکہ فراہم کردہ خدمات کی نوعیت کے مطابق دیکھا جانا چاہیے۔ سی ایم پاک کے مطابق اس کے کلاؤڈ اور ڈیٹا سینٹر آپریشنز ٹیلی کام کی بنیادی سرگرمیوں سے الگ ہیں اور قومی اہداف سے ہم آہنگ ہیں، جن میں مقامی ڈیٹا ہوسٹنگ، ای گورنمنٹ، ملکی کلاؤڈ انفراسٹرکچر کی ترقی، غیر ملکی سرمایہ کاری کا حصول اور آئی ٹی شعبے میں اعلیٰ معیار کی ملازمتوں کا قیام شامل ہے۔

اسی طرح کمپنی نے بجلی کے نرخوں کے مسئلے کو بھی انتہائی اہم قرار دیا۔ سی ایم پاک نے خبردار کیا کہ صنعتی بجلی ٹیرف تک رسائی کے بغیر پاکستان کا آئی ٹی اور کلاؤڈ ایکو سسٹم پائیدار بنیادوں پر ترقی نہیں کر سکے گا۔ بلند توانائی اخراجات نہ صرف مقامی ڈیٹا سینٹرز کی مسابقت کو کم کرتے ہیں بلکہ عالمی کلاؤڈ فراہم کنندگان کو بھی پاکستان میں انفراسٹرکچر قائم کرنے سے روکتے ہیں۔

سی ایم پاک نے  وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ کلاؤڈ اور آئی ڈی سی بزنس کے لیے صنعتی بجلی ٹیرف کے اطلاق کی حمایت کرے اور اس شعبے کو ایک اسٹریٹجک قومی اثاثہ تسلیم کرتے ہوئے مالی اور ریگولیٹری معاونت فراہم کرے۔ کمپنی کے مطابق بروقت پالیسی اقدامات سے نہ صرف مزید سرمایہ کاری ممکن ہو گی بلکہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اور ڈیجیٹل معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026