Business Recorder - News

خطرناک مثال : اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا کل ہنگامی اجلاس، وینزویلا میں امریکی فوجی آپریشن پر غور ہوگا
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (یواین ایس سی ) وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائیوں پر بحث کے لیے پیر کو ہنگامی اجلاس طلب کرے گی۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ میں صومالیہ کے مستقل مشن کی ترجمان خدیجہ احمد نے بتایا کہ یہ اجلاس ”بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرات“ کے عنوان سے منعقد کیا جائے گا۔ جنوری کے لیے سلامتی کونسل کی گردشی صدارت صومالیہ کے پاس ہے۔

یہ پیش رفت امریکہ کی جانب سے وینزویلا پر حملے اور طویل عرصے سے برسرِاقتدار صدر نکولس مادورو کو معزول کرنے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے 1989 کے پاناما حملے کے بعد لاطینی امریکہ میں واشنگٹن کی سب سے بڑی براہِ راست مداخلت قرار دیا۔

ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ “امریکہ نے وینزویلا اور اس کے رہنما نکولس مادورو کے خلاف بڑے پیمانے پر کامیاب حملہ کیا ہے، مادورو کو ان کی اہلیہ سمیت گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ان حملوں سے قبل امریکہ نے مادورو پر ”نارکو اسٹیٹ“ چلانے اور 2024 کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔ 63 سالہ وینزویلا کے رہنما نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ان کے ملک کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، جو دنیا میں سب سے بڑے ہیں۔ وینزویلا کی حکومت کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے حملوں میں عام شہری اور فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے اس کارروائی کو ایک ”خطرناک مثال“ قرار دیا ہے۔ روس اور چین، جو وینزویلا کے بڑے حامی ہیں نے بھی امریکہ پر شدید تنقید کی ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کے اس آمرانہ رویے کی سخت مخالفت کرتے ہیں جو بین الاقوامی قوانین اور وینزویلا کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

صدر ٹرمپ نے وینزویلا میں غیر معینہ مدت تک فوجی موجودگی کا اشارہ دیا ہے، جو ماضی میں عراق اور افغانستان کے حملوں کی یاد دلاتا ہے۔