Business Recorder - Business & Finance

وسیع پیمانے پر زرعی اصلاحات لانے کی ضرورت ہے ، ماہرین
پاکستان کسان رابطہ کمیٹی (پی کے آر سی) کی چوتھی وفاقی کانگریس ہفتے  کو شروع ہوئی، جس میں ملک بھر سے چھوٹے زمینداروں، کاشتکاروں، مزدوروں اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔ اس دو روزہ اجلاس کا مقصد پاکستان کے بگڑتے ہوئے سیاسی، معاشی اور زرعی بحرانوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

یہ کانگریس تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے وفود کی شرکت کے باعث پی کے آرسی  کے چھوٹے کسانوں اور مزارعین کے ایک قومی سطح کے اتحاد کے طور پر ابھرنے کی علامت بن گئی ہے۔پہلے دن کی نشستوں میں قرضوں پر مبنی معاشی پالیسیوں، ڈھانچہ جاتی عدم مساوات اور سیاسی عدم استحکام کے زراعت اور دیہی زندگی پر اثرات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

افتتاحی سیشن میں مقررین نے زمین کے حقوق، زرعی اصلاحات اور غذائی خودمختاری کے لیے پی کے آر سی کی دو دہائیوں سے زائد کی جدوجہد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکومتی پالیسیوں میں نظر انداز کیے جانے اور بااثر اشرافیہ کے قبضے کی وجہ سے چھوٹے کاشتکار مسلسل پسماندگی کا شکار ہیں۔

سیاسی معیشت کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے فاروق طارق اور ڈاکٹر عمار علی جان نے عالمی سرمایہ کاری، آئی ایم ایف  کی مسلط کردہ کفایت شعاری کی پالیسیوں، نو لبرل ڈھانچہ سازی اور سامراجی تنازعات کا تجزیہ کیا۔ انہوں نے دلیل دی کہ قرضوں پر مبنی پالیسیوں نے جہاں ایک طرف مزارعین اور مزدوروں کے استحصال میں اضافہ کیا ہے وہیں دوسری طرف ملک کی غذائی سیکیورٹی کو بھی کمزور کر دیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026