Business Recorder - Sports

آئی پی ایل: بھارتی بورڈ نے مستفیض الرحمان کو کے کے آر سے ریلیز کرنیکی ہدایت کردی
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے  کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر ) کو بنگلا دیش کے کرکٹر مستفیض الرحمان کو ریلیز کرنے کی ہدایت کردی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل 2026 سے ریلیز کرنے کا کہا ہے۔

دیوا جیت سائیکیا نے کہا کہ ہر طرف ہونے والی حالیہ پیش رفت کے بعد بی سی سی آئی نے فرنچائز کے کے آر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان کو ریلیز کردے۔

دیوا جیت سائیکیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے متبادل کھلاڑی کا کہا تو اس کی اجازت دے دی جائے گی۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش کے کرکٹر کو  کے کے آر میں شامل کرنے پر شاہ رخ سخت تنقید کی زد میں ہیں۔

واضح رہے کہ دسمبر میں ہونے والی آکشن میں کے کے آر نے مستفیض الرحمان کو 9.2 کروڑ بھارتی روپے میں حاصل کیا تھا۔

آئی پی ایل کا 19واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگا جبکہ اس سے قبل فروری میں بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔