Business Recorder - World

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا رفح کراسنگ کے مصری حصے کا دورہ
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے فلسطینیوں کی حالت زار کے مشاہدے کے لیے رفح کراسنگ کے مصری حصے کا دورہ کیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انجلینا جولی نے رفح کراسنگ کے دورے کے دوران ریڈ کریسنٹ کے ارکان اور انسانی امداد لے جانے والے ٹرک ڈرائیورز سے ملاقات کی۔

امریکی وفد کے ہمراہ اور سابق و موجودہ حکام کی جانب سے استقبال کیے جانے کے بعد انجلینا جولی نے کہا کہ وہ کراسنگ پر امدادی رضاکاروں سے ملاقات کر کے فخر محسوس کررہی ہیں۔

ریڈ کریسنٹ کے ایک رضاکار نے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کو بتایا کہ سرحدی گزرگاہ پر امداد سے لدے ہزاروں ٹرک محض (اجازت کے) انتظار میں کھڑے ہیں۔

اداکارہ اور اقوامِ متحدہ کے پناہ گزین ادارے کی سابق خصوصی نمائندہ نے یہ دورہ مصر منتقل کیے گئے زخمی فلسطینیوں کی حالت دیکھنے اور تباہ حال علاقے میں امدادی سامان کی ترسیل کا جائزہ لینے کے لیے کیا۔

انجلینا جولی اور مصری حکام نے ابھی تک اس دورے پر کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا ہے۔ غزہ میں اکتوبر سے نافذ العمل جنگ بندی کے تحت رفح بارڈر کراسنگ کو دوبارہ کھولا جانا تھا، لیکن یہ تاحال بند ہے۔

اداکارہ انجلینا جولی انسانی ہمدردری کی بنیاد پر سرگرمیوں کے لیے جانی جاتی ہیں اور ماضی میں دنیا بھر میں اس طرح کی سرگرمیاں ادا کر چکی ہیں۔