Business Recorder - Pakistan

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ: حکومت نے پہلی بار فسکل رسک مانیٹرنگ فریم ورک متعارف کروا دیا
وزارتِ خزانہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی ) کے تحت جاری منصوبوں کے ممکنہ مالی اخراجات  کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا فسکل رسک مانیٹرنگ فریم ورک (ایف آر ایم ایف) متعارف کروادیا ہے۔

وزارت نے انکشاف کیا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ  سے وابستہ ممکنہ مالیاتی واجبات اور حکومتی ضمانتوں کی مد میں سرکاری شعبے کو اس وقت مجموعی طور پر تقریباً 472.3 ارب روپے کے مالیاتی خطرات  کا سامنا ہے۔

دسمبر 2025 تک مرتب کیے گئے عبوری تخمینوں کے مطابق اس رقم میں 368.3 ارب روپے کے ممکنہ واجبات اور 104.0 ارب روپے کی فنڈڈ مالیاتی ضمانتیں شامل ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے ڈیٹ مینجمنٹ آفس (ڈی ایم او) کا تیار کردہ یہ فریم ورک وفاقی اور صوبائی سطح پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ  کے منصوبوں سے پیدا ہونے والے ممکنہ واجبات  کی شناخت، تعین اور رپورٹنگ کے لیے ایک مستقل نظام قائم کرے گا۔ پی پی پی معاہدے ایسے مالیاتی خطرات پیدا کر سکتے ہیں جو فوری طور پر بجٹ یا قرض کے گوشواروں میں ظاہر نہیں ہوتے، لیکن بعد میں ضمانتوں کی ادائیگی کے مطالبات، ریونیو سپورٹ میکانزم، انڈیکسیشن ایڈجسٹمنٹ، یا معاہدوں کی منسوخی سے متعلق ادائیگیوں کی صورت میں سامنے آ سکتے ہیں۔

وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے 36 مستند پی پی پی منصوبوں سے حاصل کردہ مجموعی مالیاتی خطرات کے اعداد و شمار اب باقاعدگی سے ’فسکل رسک اسٹیٹمنٹ‘ اور قرضوں کی رپورٹس میں ظاہر کیے جائیں گے، جس سے درمیانی مدت کی مالیاتی منصوبہ بندی اور نگرانی کو تقویت ملے گی۔

یہ فریم ورک براہِ راست اور ممکنہ واجبات کی درجہ بندی اور تعین کے لیے ایک یکساں طریقہ کار فراہم کرتا ہے اور ان تمام اعداد و شمار کو ایک واحد قومی ’پی پی پی فسکل ایکسپوزر ڈیٹاسیٹ‘ میں یکجا کرتا ہے جس کا انتظام وزارتِ خزانہ کا فیڈرل رسک مینجمنٹ یونٹ سنبھالے گا۔ یہ ڈیٹا درمیانی مدت کی مالیاتی منصوبہ بندی میں معاون ثابت ہوگا اور اسے فسکل رسک اسٹیٹمنٹ یا ڈیٹ مینجمنٹ آفس کی وقتاً فوقتاً جاری ہونے والی قرضوں کی رپورٹس میں شائع کیا جائے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026