Business Recorder - Markets

اٹک ریفائنری کا مرکزی کروڈ یونٹ عارضی طور پر بند
اسٹاک ایکسچینج میں درج ریفائنری نے  پاکستان اسٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے  نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ خام تیل کے کم ذخائر اور دسمبر 2025 کے دوران آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (اوایم سیز) کی جانب سے پیٹرول (پی ایم جی) اور ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی خریداری میں کمی کی وجہ سے ریفائنری میں مصنوعات کا ذخیرہ بڑھ گیا ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر اٹک ریفائنری اپنی 32,400 بیرل یومیہ صلاحیت کی حامل مرکزی کروڈ ڈسٹلیشن یونٹ  کو 4 جنوری 2026 سے تین سے چار دنوں کے لیے بند کر دے گی۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ اس بندش کے دوران ضروری مرمتی کام  بھی انجام دیے جائیں گے۔ ریفائنری کے مطابق اس دوران دیگر کروڈ یونٹس اور ڈاؤن اسٹریم پروسیس یونٹس معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔ رواں ماہ کے لیے طے شدہ مقدار اور مصنوعات کی بلا تعطل ترسیل کو بندش کے عرصے کے دوران یقینی بنایا جائے گا۔

اس رپورٹ کے فائل کیے جانے تک  اٹک ریفائنری کے شیئر کی قیمت 695.80 روپے پر رہی، جس میں 4.84 روپے یا 0.7 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

اٹک ریفائنری 8 نومبر 1978 کو پاکستان میں بطور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی قائم ہوئی اور 26 جون 1979 کو اسے پبلک کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا۔ اس کا بنیادی کام خام تیل کی صفائی (ریفائننگ) ہے۔ یہ کمپنی اٹک آئل کمپنی لمیٹڈ انگلینڈ کی ذیلی کمپنی ہے جبکہ اس کی اصل پیرنٹ کمپنی  کورل ہولڈنگ لمیٹڈ (مالٹا میں رجسٹرڈ پرائیویٹ کمپنی) ہے۔