Business Recorder - Business & Finance

دسمبر 2025 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 5.6 فیصد ریکارڈ
پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2025 میں ملک کی مجموعی مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 5.6 فیصد ریکارڈ کی گئی جو کہ وزارتِ خزانہ کے 5.5 سے 6.5 فیصد کے لگ بھگ لگائے گئے تخمینے کے عین مطابق ہے۔

کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) نومبر 2025 میں 6.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ دسمبر 2024 میں یہ 4.1 فیصد کی سطح پر تھا۔

ماہانہ بنیادوں پر دسمبر 2025 میں مہنگائی میں 0.4 فیصد کمی ہوئی جب کہ اس سے ایک ماہ قبل نومبر میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا تھا اور دسمبر 2024 میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 0.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس کے ساتھ مالی سال 26 کی پہلی ششماہی میں مہنگائی کی اوسط شرح 5.15 فیصد رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ شرح 7.22 فیصد تھی۔

دسمبر 2025 میں شہری علاقوں میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی بنیاد پر مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 5.8 فیصد رہی جو نومبر 2025 میں 6.1 فیصد اور دسمبر 2024 میں 4.4 فیصد تھی۔

ماہانہ بنیادوں پر دسمبر 2025 میں شہری مہنگائی میں 0.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ نومبر میں 0.5 فیصد اضافہ اور دسمبر 2024 میں 0.1 فیصد کمی ہوئی تھی۔

دیہی علاقوں میں دسمبر 2025 کے دوران سی پی آئی مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 5.4 فیصد رہی جو گزشتہ ماہ 6.3 فیصد اور دسمبر 2024 میں 3.6 فیصد تھی۔

ماہانہ بنیادوں پر دسمبر 2025 میں مہنگائی میں 0.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ ماہ 0.2 فیصد اضافہ اور دسمبر 2024 میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

وزارتِ خزانہ نے بدھ کو جاری کیے گئے اپنے ماہانہ آؤٹ لک میں اندازہ ظاہر کیا تھا کہ دسمبر 2025 کے درمیاں مہنگائی کی شرح 5.5 سے 6.5 فیصد کے درمیان رہے گی۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق مہنگائی معتدل سطح پر رہنے کی توقع ہے اور دسمبر میں اس کی شرح 5.5 سے 6.5 فیصد کے درمیان رہے گی، جس کی بنیادی وجہ بیس ایفیکٹ ہے۔

تاہم یہ شرح متعدد بروکریج ہاؤسز کی توقعات سے کم رہی۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق دسمبر 2025 میں پاکستان کی سی پی آئی مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 5.75 سے 6.25 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع تھی جبکہ نومبر 2025 میں یہ 6.15 فیصد اور دسمبر 2024 میں 4.07 فیصد تھی۔ ادارے کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر دسمبر 2025 میں مہنگائی کی شرح منفی 0.18 فیصد رہنے کا امکان تھا۔

دوسری جانب جے ایس گلوبل نے دسمبر 2025 کے لیے سی پی آئی مہنگائی تقریباً 6.0 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی تھی۔ ادارے کے مطابق مالی سال 26 کی پہلی ششماہی میں اوسط مہنگائی تقریباً 5.2 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ شرح 7.3 فیصد تھی۔