Business Recorder - Pakistan

چیف آف آرمی اسٹاف کا بلوچستان کی ترقی پر زور، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے بدھ کو بلوچستان کی پاکستان کی خوشحالی میں اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے عوام پر توجہ مرکوز رکھنے پر زور دیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آڑ) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 18ویں نیشنل ورکشاپ برائے بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کر رہے تھے۔

شرکاء سے خطاب میں انہوں نے بلوچستان کے عوام کی استقامت اور حب الوطنی کی تعریف کی اور کہا کہ صوبہ بلوچستان پاکستان کی مستقبل کی ترقی میں ایک کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے مقامی باشندوں کے فائدے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے معیارِ زندگی بہتر بنانے اور صوبے کی معاشی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے کیے جانے والے وسیع اقدامات کو سراہا۔

آرمی چیف نے سول سوسائٹی کے مثبت کردار کو بھی تسلیم کیا، خاص طور پر پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے میں، اور کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے ان کا کردار نہایت اہم ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ بلوچستان کے مستقبل کو تمام رہائشیوں کی طویل المدتی خوشحالی کے لیے رہنمائی دینے کے لیے مفاد پرست سیاسی عناصر کو رد کرنا ضروری ہے۔

سلامتی کے چیلنجز کا حوالہ دیتے ہوئے، چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ مسلح گروہ بلوچستان میں تشدد پھیلانے اور ترقیاتی عمل میں خلل ڈالنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے سے دہشت گردی اور ہنگامہ خیزصورتحال کوسکیورٹی فورسز کی مضبوط کارروائی کے ذریعے ناکام بنایا جائے گا۔

پاکستان کے علاقائی امن و استحکام کے لیے عزم کو دہراتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے خبردار کیا کہ ملک کی سرحدی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی، چاہے براہِ راست ہو یا بالواسطہ، سخت اور فیصلہ کن ردعمل کا سامنا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

جلسہ ایک انٹرایکٹو سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی اور سکیورٹی اقدامات کے بارے میں مزید معلومات فراہم کیں۔